وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، رکن اسمبلی اسد علیم شاہ کا بیان

پیر 2 جنوری 2017 14:54

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنماو آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن اسد علیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں قائم حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں مثالی حکومت ہونے کا کردار ادا کرے گی پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث مسئلہ کشمیر اس وقت فلیش پوائنٹ بن چکا ہے بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں بدترین ریاستی تشدد اور تاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے موبوضہ وادی میں بھارت سرکار کی جانب سے تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کیا گیا ہے بھارتی مقبوضہ وادی میں سنگین ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اس قدر انسانیت سوز ظلم وستم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اس تحریک نے مزید زور پکڑ لیا ہے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ کر انہیں ان کے پیدائشی حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں انتہائی موثر انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے جس پر وہ لائق تحسین ہیں اسد علیم شاہ نے کہاکشمیری عوام اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی میاں نواز شریف اہلیان کشمیر کیلئے خصوصی درد دل رکھتے ہیں اور اہلیان کشمیر بھی میاں محمد نواز شریف کیلئے دلی انس و محبت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے وزارت عظمیٰ کا قملدان سنبھالنے کے بعد آزاد کشمیر کے 22دورے کیئے ہیں یہ ان کی اہلیان کشمیر سے والہانہ محبت ہے وزیر اعظم پاکستان نے آزاد کشمیر میں حقیقی ترقی ،خوشحالی اور تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے ترقیاتی پیکج کو سی پیک منصوبے کے ساتھ جوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست کے باشعور عوام نے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز سے متاثر ہو کر مسلم لیگ ن کو بھاری عوامی مینڈیٹ دیا جس پر ہم ایل کشمیر کے شکر گزار ہیںپارلیمانی پارٹی استحکام پاکستان کا دفاعی حصار ہیں پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے جس کے اثرات عوام پر آشکار ہورہے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں امت مسلمہ کی امیدوں اور آرزئوں کا محور ومرکز پاکستان ہے ایٹمی پاکستان ہی امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور عالمی طاقتوں میں توازن کا ضامن ہے انہوں نے کہا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان نے سیاسی، سفارتی سطح پر بھرپور حمایت کی ہے جس ہم اہلیان کشمیر کی جانب سے اہلیان پاکستان اور پاکستان کی جملہ سیاسی ،مذہبی،جماعتوں اور بالخصوص موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی پذایرائی دلوانے کیلئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات پرسلام تحسین پیش کرتے ہیں انتخابی منشور کی ایک ایک شق پوری کی جائے گی اور عوام سے کیا جانے والا ایک ایک وعدہ نبھائیں گے۔

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں