میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کو مثالی بنا دوں گا۔ حبیب الرحمن چیلہ

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 3 جنوری 2017 18:22

اٹھارہ ہزاری(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔03 جنوری ۔2017ء )اٹھارہ ہزاری کی پہلی میونسپل کمیٹی کے پہلے چیئرمین میاں حبیب الرحمن چیلہ نے اپنے دفتر کاچارج سنبھالنے کے بعداپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کو مثالی بنا دوں گا اور حکومت سے فنڈز حاصل کرکے اٹھارہ ہزاری پر سیوریج نظام سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری اہم شاہراہوں کا مرکز ہے جو بین الصوبائی رابطے کا ذریعہ ہیں لیکن یہاں ناقص سیوریج نظام کی بدولت عوام کو بے شمار مسائل ہیں اختیارات ملنے کے بعد سیوریج نظام کی بحالی پہلی ترجیح ہوگی انہوں نے کہا کہ اپنے سپورٹران ،ووٹران کو مایوس نہیں کرونگا اور عوامی انتخاب کو درست ثابت کرونگا اس موقع پر چیلہ گروپ کے رہنماؤں میاں محمد اشرف چیلہ اور ڈاکٹر میاں نوید چیلہ نے عوام اور میڈیا کے مثبت رول پر میڈیا نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اٹھارہ ہزاری کی پسماند گی دور کرنے کیلئے اورعوام کی مدد کیلئے ہمیشہ حاضر ہیں اٹھارہ ہزاری کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے انڈسٹری کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اٹھارہ ہزاری کو2010میں تحصیل کا درجہ ملا چھ سال بعد پہلی میونسپل کمیٹی تشکیل پائی ہے اور باقاعدہ انتخابات کے چیئرمین منتخب ہوا ہے

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں