بارکھان: پولیس نے رکھنی کے علاقے بابا خرشین سے اغواء ہونے والے تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا

بدھ 11 جنوری 2017 23:12

بارکھان۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پولیس کی کامیاب کارروائی گذشتہ رات رکھنی کے علاقے بابا خرشین سے اغواء ہونے والے تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گذشتہ رات حیات خان، مراد خان اور عبدالرزاق اقوام لوہار کھیتران جوکہ اپنی دکان نزد باباخرشین پل ڈیرہ غازیخان روڈ رکھنی میں موجود تھے اسی دوران ملزم رضاشاہ اپنے چارساتھیوں خمیس،ربو،غفار اور اختر کے ہمراہ وہاں آئے انہیں ماراپیٹا اور اغواء کرکے کسی نامعلوم مقام کے طرف لے گئے۔

(جاری ہے)

جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر01/617بجرمزیردفعہ 365-34ت پ پولیس تھانہ رکھنی میں درج کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس بارکھان اور لیویز فورس بارکھان زیرنگرانی فرازاحمد ایس پی بارکھان نے مختلف مقامات پر ریڈ کئے اور ڈاڈا حاجی بی ایریا رکھنی سے اغواء شدہ تینوں مغویوں کو برآمد کیا۔تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس پی بارکھان فرازاحمد نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں