ضلع ملاکنڈ میں 16جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم میں 1لاکھ30ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

جمعہ 13 جنوری 2017 21:53

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) ضلع ملاکنڈ میں 16جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو سے بچائو کی قومی مہم کے دوران 1لاکھ30ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے کل472 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جن میں410مو بائل42فکسڈ اور20ٹیمیں ٹرانزٹ ہو نگی اس سلسلے میں مہم کی افتتاحی تقریب ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں ہو ئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان اے سی و اے اے سی درگئی شہاب خان اورعالمگیر خان صو بیدار میجر امیر زمان کے علاوہ ایم ایس ڈاکٹر وحید گل ڈی ایم ایس ڈاکٹر سراج خالد ڈاکٹر عبدالر حمن چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید ڈی ای او سید عزیر علی اے ڈی وحید اللہ ڈسٹرکٹ خطیب مولانا محمد اسحاق اور ای پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹر زبیر کے علاوہ سماجی و سیاسی رہنمائوںپیر امیڈیکس وغیرہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پولیو مہم کی اہمیت و افا دیت کے پیش نظر اس کی کامیا بی کیلئے تمام سر کاری محکموںکا تعاون حا صل کیا گیا ہے اس کے علاوہ معاشرے کے ہر طبقے علما ء اساتذہ وکلاء صحا فیوں اور بلدیاتی نمائندوں کومہم کی کامیا بی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر نا ہو گامقررین نے کہا کہ پولیو قطرے ہماری نئی نسل کیلئے آب حیات کی حیثیت رکھتے ہیںاے ڈی سی اے سی ڈی ای او ر ایم ایس نے بچوں کو قطرے پلا کر اس تین روز مہم کا باقاعدہ افتتا ح کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں