شہباز شریف کا نعرہ "پڑھو پنجاب بڑھوپنجاب " دعوئوں کی حدتک محدود

حافظ آباد میں پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز کا انوکھا کار نامہ سکول صبح 8:30بجے کھلا اور 9:30پر طلبہ کو گھر بھیج کر تالے لگا دیئے

جمعہ 10 فروری 2017 16:41

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا نعرہ "پڑھو پنجاب بڑھوپنجاب " دعوئوں کی حدتک محدود ، پڑھا لکھا پنجاب کا خواب چکنا چور ۔ چشتیاں کے نواحی علاقہ حافظ آباد میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز کا انوکھا کار نامہ سکول صبح 8:30بجے کھلا اور 9:30پر ہیڈ مسٹریس نے سکول کو تالے لگا دیے اور بچوں کو چھٹی کر کے گھروں میں بھیج دیا ۔

علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ایجو کیشن کے افسران اور ہیڈ مسٹریس کی ساز باز کی بنا پرعرصہ دراز سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ سکول اوقات سے ہٹ کر سکول بند کرنے پر محکمہ ایجو کیشن کے افسران کوئی معقول جواب نہ دے سکے ۔ اہل علاقہ کے لوگوں اور سکول کی طالبات نے محکمہ ایجو کیشن اور سکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

علاقہ کے لوگوں نے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، سیکرٹری ایجو کیشن پنجاب ، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں جاری بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کا فوری نوٹس لے کر چشتیاں مرکز میں ایماندار اور فرض شناس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (زنانہ )تعینات کی جائے۔

تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا خواب پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں