اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے گاہکوچ بازار میں دکانوں پر چھاپے ،صفائی کا خیال نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد

پیر 23 جنوری 2017 22:53

غذ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء)اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے گاہکوچ بازار میں دکانوں پر چھاپے ،صفائی کا خیال نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد، گاہکوچ بازار میں صفائی کا عمدہ نظام متعارف کرانے پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے فوڈ انسپکٹر ،سینٹری انسپکٹرکے ہمراہ مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور صفائی ستھرائی کا نظام چیک کیا چھاپوں کے دوران اے سی نے بلدیہ کے عملہ کی صفائی کرکے گزر جانے کے بعد روڈ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے جرمانے ہونے والے دکانداروں میں اکثریت سبزی فرشوں کی ہے جو صفائی ہوجانے کے بعد اپنی سبزیوں کی بقایات روڈ پر پھینک دیا کرتے ہیں اور آج اے سی ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کردئیے ہیں علاوہ ازیں اے سی گاہکوچ بازار ایریا میں مختلف دکانوں پر بھی چھاپے مارکر خریداروں سے نرخوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے اور سادہ لوح لوگوں سے مقرر کردہ نرخ سے زیادہ چارج کرنے والے دکانداروں پر بھی بھار ی جرمانے عائد کیے گئے ہیں اے سی نے انڈوں کے ہول سیل ڈیلروں پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں جو اپنی مرضی سے انتظامیہ کو بتائے بغیر نرخوں میں اضافہ کررہے تھے اے سی کی طرف سے انڈوں کے ہول سیل ڈیلروں کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ اپنی مرضی سے نرخ بڑھانے پر انھیں جیل بھیج دیا جائیگا ۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں