ہنگو، لیامینہ میں بنیادی صحت مرکز کا ٹرانسفارمر خراب،بجلی کی سپلائی کئی روز سے معطل

بی ایچ یو میں قریبی دیہاتوں سے آئے سینکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 17 جنوری 2017 17:41

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) بلیامینہ میں بنیادی صحت مرکز کا ٹرانسفارمر خراب۔بجلی کی سپلائی کئی روز سے معطل۔بی ایچ یو میں قریبی دیہاتوں کے سینکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔اصلاح و احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے نواحی علاقہ بلیامینہ میںسرکاری بی ایچ یو سنٹر کی بجلی سپلائی گزشتہ ایک ہفتہ سے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث معطل رہنے سے مریضوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

بلیامینہ اور قریبی دیہاتوں کے سینکڑوں مریض مقامی بی ایچ یومیں بجلی نا پید ہونے سے بھاری بھر کم اخراجات برداشت کر کے ہنگو شہروں کے ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ واپڈا ہنگو سمیت انتظامیہ،محکمہ صحت یا منتخب عوامی نمائندوں نے بھی چھپ سادھ رکھی ہے اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے حکومت وقت بالخصوص متعلقہ حکام بالا سے نوٹس لیکر مسئلہ حل کرانے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں