ایم کیو ایم نے کشمیریوں کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھایا ‘ کشمیریوں کی آواز کو اسمبلی کے ایوانوں اور سینیٹ میں بلند کیا‘ کشمیریوں کا ہر آنے والی حکومت نے استحصال کیا اور وعدے کر کے ان کو بھلایا جاتا رہا ہے‘ تخت پنجاب جب اقتدار میں تھا اس وقت اس کو کشمیریوں کے مسائل نظر نہیں آئے اور اگر کہیں نظر بھی آئے تو انہوں نے ان کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی کشمیری قوم اب کسی دھوکے اور جھانسے میں نہیں آئیں گے، آزادکشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کاکشمیر کالونی اور گلشن کالونی میں تقریب سے خطاب

پیر 6 مئی 2013 15:33

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ، ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کشمیریوں کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھایا اور کشمیریوں کی آواز کو اسمبلی کے ایوانوں اور سینیٹ میں بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ہر آنے والی حکومت نے استحصال کیا اور وعدے کر کے ان کو بھلایا جاتا رہا ہے۔

تخت پنجاب جب اقتدار میں تھا اس وقت اس کو کشمیریوں کے مسائل نظر نہیں آئے اور اگر کہیں نظر بھی آئے تو انہوں نے ان کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور آج کشمیریوں کو ایک بار پھر لولی پاپ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اب کسی دھوکے اور جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں کشمیر کالونی اور گلشن کالونی میں کشمیریوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہو ں نے کہاکہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور ان کے سامنے تخت لاہور کے اصل چہرے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عوام کے لیے کیا گیا ۔ کشمیری عوام کو بار بار دھوکہ دینے والی جعلی قیادت سے اب عوام تنگ آ چکے ہیں۔ اب وہ ان آزمائے ہوئے چہروں اور چلے ہوئے کارتوسوں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اگر اقتدار میں آئی تو اپنے دور حکومت میں ہی مسئلہ کشمیر کو حل کر دے گی۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھائی نے بھی کشمیری عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو فیصلہ کشمیریوں کا وہی فیصلہ کشمیر کا ہو گا۔ اس بات سے ان کی کشمیر اور کشمیریوں سے کمٹمنٹ صاف نظر آ رہی ہے جو کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے خوش آئند ہے۔ کشمیری عوام نے 65 سال سے ظلم و جبر کا سامنا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں کہ انہیں کون سا پاکستان چاہیے۔ ایسا پاکستان جہاں دھماکے ، بیگناہ عوام کا قتل عام، میرٹ کی پامالی، بیروزگاری ہو یا پھر قائد اعظم کا پاکستان جہاں روزگار، میرٹ، صحت، تعلیم اور امن ہو اور عوام خوشحال ہوں اور ملک میں بھی خوشحالی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک سے غربت، افلاس ، بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں