جیکب آباد‘سندھی ڈرامہ پوڑھا ہڑن تھا پوز پیش ‘فنکارہ شمع منگی کی تاج پوشی کی گئی

بدھ 18 جنوری 2017 19:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)جیکب آبادکے جناح ہال میں سندھی ڈرامہ پوڑھا ہڑن تھا پوز پیش کیاگیا فنکارہ شمع منگی کی تاج پوشی کی گئی، تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے جناح ہال میں سپر اسٹار ندیم فیڈریشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام بڑے عرصے کے بعد سندھی مزاحیہ ڈرامہ پوڑھا ہڑن تھا پوز پیش کیاگیا جس کو تحر یر نیا زدیوانہ کیا ،پروڈیوسر اے ڈی ابڑو،ہدایات نیاز نوید سومرو،معاون ہدایت ایس ایم ندیم ،آرگنائزر حاجی لکھمیر چاچڑ تھے جبکہ مہمان خاص صدر شہری اتحاد اکرم ابڑو،پی ایم اے کے ڈاکٹر اشوک کھیٹپال ،ڈاکٹر لکھمی چند بجاج ،عبدالحئی سومروتھے ڈرامے سے قبل سندھ کی مشہورفنکارہ شمع منگی کی تاج پوشی کی گئی ڈرامے میں اے ڈی ابڑو،نیاز سومرو،رشید تبسم ،عاصمہ بھٹو،کاجول سندھو ،حمید گولاٹو ،محمد خان لاشاری ،وقار ساحل بروہی ،سمیت کھرانہ اوردیگر نے فن کا مظاہرہ کیا ڈرامے میں منشیات کے فروغ اوراس کے نقصانات اور بچا? کے لیے مزاحیہ انداز میں ایک سبق آموزکہانی کو خوبصورت طریقے سے پیش کیاگیا جس سے عوام شہری بڑے لطف اندوزہوئے اور ڈرامے کے کرداروں کو شہریوں نے بہت پسند کیا اور ان کے فن کو سراہا ڈرامہ دیکھنے کے لیے شدید سردی میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی اس موقع پر سپر اسٹار ندیم فیڈریشن کے ایس ایم ندیم کاکہناتھاکہ ڈراموں کاانعقاد اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں جیکب آبادکے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ضلع انتظامیہ کی عدم توجہ اور حکومت کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے جیکب آبادمیں یہ شعبہ پستی کی طرف جارہاہے اور بے پناہ صلاحیتوں کے حامل فنکار کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں