گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خان پور کے ہونہار طلباء کا اعزاز

منگل 24 جنوری 2017 23:31

خان پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خان پور کے ہونہار طلباء نے وزیرا علیٰ کے پروگرام مباحثہ ،تقریر ،قراٴْت ،نعت اور مضمون نویسی میں ڈویژنل مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کیں جس کے مطابق مضمون نویسی میں تھرڈ ایئر کے طالب علم محمد ادریس نے ڈویژن بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ،فرسٹ ایئر کے طالب علم محمد نزیر نے تقریری مقابلے میں ڈویژنل سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی ،ایم اے انگریزی کی طالبہ ثمرہ سعید نے مضمون نویسی (انگریزی ) میں ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ڈویژنل سطح پر پوزیشنز حاصل کرکے کالج کا نام روشن کرنے والے طلباء کو اساتذہ و سیاسی ،سماجی شخصیات نے مبار ک باد دی، اس موقع پر پرنسپل پروفیسر رفیق احمد صدیقی نے پوزیشن ہولڈر طلباء کو نقد انعام سے بھی نوازا اور صوبائی سطح پر طلباء و طالبات کو بھجوانے کے لیے بھی یقین دہانی کرائی جبکہ شعبہ اردو کے استاد پروفیسر رائو خالد محمود ،پروفیسر محبوب ستار اور شعبہ انگریزی کے پروفیسر مہر محمد سلیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے پرنسپل پروفیسر رفیق احمد صدیقی نے کہا کہ انشاء اللہ طلباء و طالبات صوبائی سطح پر کالج ہذا کا نام روشن کریں گے، اس موقع پر پروفیسر رائو خالد محمود ،وقاص خان جتوئی ،محبوب ستار ،احمد فراز بلو چ،سید اعزاز جنید نقوی و دیگر بھی موجود تھے ۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں