ہیڈماسٹر محمد امین عارف انتقال

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 11 جنوری 2017 18:00

پیرمحل(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔11 جنوری ۔2017ء ) معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ ہیڈماسٹر محمد امین عارف انتقال کر گئے تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عارف سلیم عارف ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماموں جان عدنان امین لیکچرار کے والد محترم معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ ہیڈماسٹر محمد امین عارف انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ اقبال پارک پیرمحل میں اداکی گئی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی صحافتی ۔

(جاری ہے)

شخصیات سمیت اساتذہ وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں بطور ہیڈماسٹر فرائض دیتے ہوئے ریٹائر ڈ ہوئے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹر اور نگران فرائض انجام دیتے رہے مرحوم چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں