پیر محل ،پانچ افراد نے اسلحہ کی نوک پر خرید کردہ رقبہ پر قبضہ کرکے مکان مسمار کرڈالے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری

جمعرات 16 فروری 2017 15:14

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) پانچ کس افراد نے اسلحہ کی نوک پر خرید کردہ رقبہ پر قبضہ کرکے مکان مسمار کرڈالے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرلیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نذرحسین ولد شیرمحمد قوم کھرل نے موضع موجو کاٹھیہ میں بروئے انتقال نمبر1174-75کے تحت مربع نمبر47خرید کرکے پختہ مکان چاردیواری بناکر رہائش رکھی ہوئی تھی کہ ملزمان اعجا زحسین ولد غلام عباس ،محمد نواز ،رشید ، مامند ،ظفر وغیرہ پانچ کس نے نذرحسین کے گھر میں داخل ہوکر اس کی بیوی کو تشدد کانشانہ بنایا مکان مسمار کردیا ایک عدد پیٹر ، ایک نلکا مکان مسمار کرکے دولاکھ روپے کا گھریلو سامان چوری کرلیا اور فصل سرسوں کاٹ لی رقبہ سے دوعدد درخت کاٹ کر چوری کرلیے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں