پیر محل، گیس سلنڈر ری فلنگ کرتے ہوئے دھماکہ سے پھٹ گیا ،دو افراد زخمی

پیر 16 جنوری 2017 19:01

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) گیس سلنڈر ری فلنگ کرتے ہوئے دھماکہ سے پھٹ گیا دو افراد زخمی، ساتھ والی دوکان کو بھی نقصان تفصیلات کے مطابق:سندھیلیانوالی میں علی گیس سنٹر پر سلنڈرمیں گیس بھرنے کے دوران دھماکہ ہو گیا جسکی وجہ سے دو افراد زخمی ہوگئے زخمی افراد میں ایک گاہگ بھی شامل ہے، دھماکہ انتا شدید تھا کہ ساتھ والی کریانہ سٹور کی دوکان کی سیلنگ زمین بوس ہوگئی گیس ری فیلنگ کرنے والا دوکاندار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اروتی پولیس نے جائے وقوعہ سے وزن کرنے والا کنڈا اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں