فرقہ واریت کے ذریعے افراتفری پیداکرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی ،بشیرمیمن

پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داریوں میں کئی گنااضافہ ہوچکاہے، آزادکشمیرپرامن علاقہ ہے ،امن عامہ برقراررکھنے کیلئے انٹری پوائنٹس پرچیکنگ کانظام سخت کیاجائے ، پولیس ،انتظامیہ ملکردشمنوں کے مذموم عزائم کوناکام بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں ، آئی جی پی آزاد کشمیر

ہفتہ 18 فروری 2017 15:04

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) آزادجموں کشمیرکے انسپکٹرجنرل پولیس بشیرمیمن نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں ایک شیعہ عالم دین پرڈائریکٹ دہشت گردحملہ آزادکشمیرکے ماحول میں پہلاواقع ہے۔فرقہ واریت کے ذریعے افراتفری پیداکرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داریوں میں کئی گنااضافہ ہوچکاہے۔

آزادکشمیرایک پرامن علاقہ ہے امن عامہ کوبرقراررکھنے کے لیے انٹری پوائنٹس پرچیکنگ کانظام سخت کیاجائے پولیس اورانتظامیہ مل کردشمنوں کے مذموم عزائم کوناکام بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں وہ سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں پونچھ ڈویژن کے پولیس آفیسران اورانتظامی آفیسران کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنرپونچھ ڈویژن عطاء اللہ عطاء،ڈی آئی جی چوہدری سجاد،ڈپٹی کمشنرپونچھ راجہ طاہرممتازڈپٹی کمشنرسدھنوتی چوہدری امجد،ڈپٹی کمشنرباغ چوہدری گفتار،ایس پی سدھنوتی راجہ عبدالقدوس ایس پی حویلی ارشدنقوی،ایس ایس پی باغ کامران خان،انچارج ایس پی پونچھ ملک شاہدڈی ایس پی ہیڈکوارٹرسدھنوتی سردارساجدعمران ایس ڈی پی اوڈی ایس پی لاء سدھنوتی راجہ گل ریزاخترکے علاوہ ایس ایچ اوسٹی تھانہ راولاکوٹ سرداراعجاز،ایس ایچ اوتھوراڑسردارطارق ،ایس ایچ او ہجیرہ انسپکٹرسی آئی اے سردارشفیق ،چوکی آفیسران اورانٹرپوائنٹس کے انچارج سب انسپکٹروں نے بھی شرکت کی ،انسپکٹرجنرل پولیس نے کہاکہ آزادکشمیرکے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات ممکن نہیںتاہم دہشت گردی پرہم کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہاکہ باہرسے آنے والوں کی انٹری بوائنٹس پرچیکنگ وپوری شناخت ہونافرائض میں شامل ہے ۔اسی سلسلہ میں ضلعی پولیس آفیسران اورمجسٹریٹ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس حکومت کی طرف سے مہیاکردہ وسائل بہت ہیں جنہیں بروئے کارلاکرہم دہشت گردوں کاآزادکشمیرمیں داخلہ روک سکتے ہیں۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنرکی سطح کاآفیسرانٹری پوائنٹس کی چیکنگ کرسکتاہے جس سے مزیدبہتری آئے گی انہوں نے کہاکہ داخلی اورخارجی راستوں امام بارگاہوں مساجدمیں دہشت گردی کوروکنے کے علاوہ ہوٹلوں ریسٹ ہائوسزمیں ٹھہرنے والوں کی معلومات شفاف طریقے سے عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں امام بارگاہیں ہیں وہاں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن چوہدری سجاد،کمشنرپونچھ ڈویژن نے اس وقت تک سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اورکہاکہ پونچھ ڈویژن میں امن عامہ کی مثالی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے پہلے سے انتظامات کیے گئے ہیں۔نیشنل ایکشن پروگرام کی روشنی میں مزیداقدامات کیے گئے ہیں۔ضلعی ڈپٹی کمشنرزایس ایس پیزاپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی طورپرآگاکیاآئی جی آزادکشمیرنے کہاکہ جتنی معلومات ایک کانسٹبیل کوہوتی ہے وہ کسی اورکے پاس نہیں ہوتی معلومات دیگرایجنسیوں کے ساتھ شیئرکرنے سے مزیدبہتری آئے گی انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکی تیس لاکھ آبادی پاکستان کے دواضلاع کے برابربنتی ہے ،اگرمحنت اورلگن سے کام کیاجائے تومثالی امن عامہ کاقیام عمل میں لاناآسان ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں