بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت ریلی کل شیخوپورہ پہنچے گی

بدھ 18 جنوری 2017 13:10

بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت ریلی کل شیخوپورہ پہنچے گی
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت لاہور سے فیصل آباد کی طرف جانے والی ریلی کل جمعرات کو یاد گار مینار پاکستان‘ شاہدرہ‘ بیگم کوٹ‘ کوٹ پنڈی داس‘ خانپور اور جوتیانوالہ موڑ سے گزرتی ہوئی تین بجے بتی چوک شیخوپورہ پہنچے گی جہاں پر پیپلز پارٹی کے ہزاروں کی تعداد میں کارکژن اپنے قائد کا منوں گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

یہاں بلاول بھٹو زرداری مختصر خطاب کریں گے اور پھر قافلہ فیصل آباد کی طرف چل پڑے گا ڈی پی او سرفراز احمد ورک کی طرف سے شیخوپورہ سے ریلی کے گزرنے والے راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں