نواز شریف نے پاکستان کی مرکزی جعفرافیائی پوزیشن کو معیشت کی ترقی کیلئے بھرپورانداز میں استعمال کیا‘پاکستان کے ساتھ دیگر اہم ممالک کے معاشی مفادات منسلک ہونے سے پاکستان مضبوط ہو رہا ہے

وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا چہینہ ورکاں میں خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:50

ننکانہ صا حب/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف نے پاکستان کی مرکزی جعفرافیائی حیثیت کو معیشت کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں ۔ وہ ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبے چہینہ ورکاں میں خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جعفرافیائی حیثیت کو پاکستان کی معاشی ترقی کے استعمال کرنے کی ٹھانی۔انہوںنے کہا کہ 1990 ء کی دہائی سے ہی محمدنواز شریف کا وژن تھا کہ پاکستان کی معیشت کو توانائی کے وسائل سے بھر پور وسطحی ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرکے زبر دست ترقی کی جاسکتی ہے ۔ اس وژن کو عملی طورپر نافذکرنے کے سلسلے میںانہوںنے 1990 ء کی دہائی میں عظیم الشان موٹروے پروجیکٹ کا آغازکیا جس کو وژن سے محروم سیاسی رہنمائوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آج وہی رہنما موٹروے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کو اپنے اپنے علاقوں تک پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ محمدنوازشریف نے اپنے وژن کے تحت جس پروجیکٹ کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا تھا وہ آج پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں ایک تن آور درخت بن چکا ہے جس کے ثمرات عنقریب دُنیا کے اربوں افراد پہنچیں گے۔

انہوںنے کہاکہ آج یہ منصوبہ دُنیا کی نگاہ بن چکا ہے اور دُنیا کے اہم ممالک اس منصوبے سے منسلک ہونے کے خواہش مند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیگر اہم اور بڑے ممالک کے معاشی مفادات منسلک ہونے سے پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 21 ویں صدی ایشیاء کی صدی ہے جس میں جنوبی ایشیاء خصوصی طورپر پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی اختلافات اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی مضبوطی اور ترقی کے لیے اس نادرموقع سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں