فخر افغان باچا خان اور عبدالوالی خان جیسی عظیم شخصیات کے اصول اپنا کر ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں ‘عظیم لیڈروں نے حق و سچ کی جنگ کامیابی سے لڑ کر عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ان کی شہادت ہمارے لیے المیہ سے کم نہیں

بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر زمرک خان اچکزئی کا باچا خان کی29 ویں اور خان عبدالوالی خان کی11 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی رنفرنس سے خطاب

منگل 24 جنوری 2017 22:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فخر افغان باچا خان اور خان عبدالوالی خان جیسی عظیم شخصیات کے سنہری اصول اپنا کر ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں عظیم لیڈروں نے حق و سچ کی جنگ کامیابی سے لڑ کر عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ان کی شہادت ہمارے لیے المیہ سے کم نہیں آج ہمارے درمیان نہیں لیکن ان کی تعلیمات فلسفے کی بدولت اے این پی عدم تشدد مفادات کی سیاست کی بجائے قلم کتاب کے ذریعے قوم کی رہنمائی کررہی ہے بلوچ پشتون قبائل صدیوں سے بلوچستان میں آباد ہیں جن کے درمیان خون کے رشتے موجود ہیں سازشی عناصر کسی صورت اپنے ناکام عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے کارکنا ن متحد و منظم ہوکر فخر افغان باچا خان خان عبدالولی خان کا پیغام کونے کونے میں پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں اے این پی سبی کے زیر اہتمام فخر افغان باچا خان کی29 ویں اور خان عبدالوالی خان کی11 ویں برسی کی مناسبت سے جرگہ ہال سبی میں تعزیتی رنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع اے این پی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکٹر سینئر نائب صدرنوابزادہ عمر فاروق خان کانسی۔

(جاری ہے)

صوبائی پریس سیکرٹری محبت کاکا ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمالدین خان ، صوبائی کونسل ممبر نیک محمد، عبدالرزاق مشل ، مرکزی کمیٹی کے ممبر جاوید کاکڑ،سردار رشید خان ناصر ،صوبائی کمیٹی کے ممبر سعید اللہ خجک ، ضلعی صدر مجتبیٰ خجک، جنرل سیکریٹر ی بختیار خان ترین، صدر اول اللہ داد مرغزانی، صدر دوئم امیر حمزہ، جوائنٹ سیکریٹری عنایت اللہ خجک ،اسپورٹس سیکریٹری شاہنواز خجک، آفس سیکریٹری قاسم خان کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں کی تعداد موجود تھے ،انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہابرصغیر پاک و ہند میں باچا خان جیسے عظیم سپاہی گزرے ہیں جنہوں نے قوم و ملک کی خاطر انگریزوں سے جنگ لڑی قیام پاکستان میں عوام کے حقوق کی خاطر جیلوں میں قید رہے اگر وہ چاہتے تو پاکستان میں صدر وزیراعظم بن جاتے لیکن اپنی قوم کو ترقی دینے دہشت گردی سے دور رکھنے کی خاطر ایسے عہدے کو ٹھکرا کر عدم تشدد اور قوم کی خاطر سیاست کی دہشت گردی جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے قائدین نے جو قربانیاں دیں وہ ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والا بلوچ پٹھان پنجابی سندھی کے حقوق ہیں جن کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے سی پیک منصوبے میں بلوچستان کی عوام کو شامل نہ کرنا بدقسمتی ہے اے این پی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات ہماری حکومت کو کوئٹہ میں ہزارہ قبائل کی ٹارگٹ کلنگ کو ٹارگٹ بنا کر گورنر راج رائج کرکے ختم کیا جو بلوچستان کی عوام کے ساتھ نا انصافی تھی بلوچستا ن کی عوام کے ساتھ اگر انصاف کیا جاتا تو نواب اکبر خان بگٹی کبھی شہید نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کی عوام کو سوچنا پڑے گا کہ ترقی خوشحالی کے دعوے کرنے والوں نے صرف سبز باغ دکھائے اے این پی نے جب صوبائی خود مختاری کی بات کی تو مفاد پرست سیاست دانوں نے اسے مفاد پرستی کی سیاست کا نام دیا لیکن باچا خان کے مجاہدین نے صوبے کو این ایف سی ایوارڈ صوبائی خودمختاری جیسے عظیم منصوبے دلائے جب تک ہم ایک دوسرے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کریں گے کبھی ترقی و خوشحالی کو حاصل نہیں کرسکتے قوموں کو حقوق دینے سے ہی مسائل کا زالہ کیا جاسکتا ہے بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن عوام دو وقت کی روٹی کیلئے بھی ترس رہے ہیں ہرنائی سے نکلنے والا کوئلہ ساہیوال میں بجلی پیدا کرتا ہے جبکہ بلوچستان کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں پسماندگی بیروزگاری بلوچستان کی عوام کا مقدر بنا ہوا ہے اے این پی کی قیادت بلوچستان کے عوام کے حقو کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنا اپنا حق سمجھتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں بسنے والے ہر قوم و قبیلے کو اس کا حق دیا جائے فخر افغان باچا خان خان عبدالولی خان کی برسی کی مناسبت سے ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ پشتون اقوام کے رسم و رواج جدا سہی لیکن ہم آپس میں ایک ہیں آنے والے الیکشن میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں عوام کی آواز بنیں گے سبی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے انتخابات کے موقع پر امیدواروں کے دعوے وعدے تو ضرور عوام کو سننے کو ملتے ہیں لیکن انتخابات کے بعد منتخب نمائندے عوام کو نظر نہیں آتے اے این پی کارکن متحد و منظم ہوکر باچا خان خان عبدالولی خان کے سنہری اصول اپنا کر عوامی مسائل کے خاتمے میں اہم رول ادا کریں

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں