ناقص بیٹنگ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی، اظہر علی

منگل 26 جولائی 2016 11:27

ناقص بیٹنگ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی، اظہر علی

مانچسٹر ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ ناقص بیٹنگ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی، اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں بڑے مارجن 330 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی پر بے حد مایوسی ہوئی، بلے باز کنفیوز نظر آئے، بلے بازوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کی شکست کا سبب بنی، اگلے میچز میں فتوحات کیلئے بلے بازوں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بشمول میرے تمام کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اگلا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے تاہم مقصد کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 11:27:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :