بھارت اے اور انگلینڈ کے مابین وارم اپ میچ ،ممبئی پولیس نے سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے 60لاکھ روپے مانگ لئے

منگل 10 جنوری 2017 13:53

بھارت اے اور انگلینڈ کے مابین وارم اپ میچ ،ممبئی پولیس نے سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے 60لاکھ روپے مانگ لئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) بھارت اے اور انگلینڈ کے درمیان پہلے وارم اپ میچ کیلیے ممبئی پولیس نے سیکیورٹی فراہم کرنے کے عوض 60 لاکھ روپے مانگ لیے۔

(جاری ہے)

یہ میچ برابورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو کرکٹ کلب آف انڈیا کی ملکیت ہے، اس نے لودھاسفارشات کی وجہ سے فنڈز نہ ہونے کے باعث ممبئی پولیس کی ڈیمانڈ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیج دی اور آخری اطلاعات تک جواب کی منتظر تھی۔ اگرسکیورٹی کا بندوبست نہیں ہوسکا تو پھر دونوں ٹیموں کو خالی اسٹینڈز کے سامنے کھیلنا پڑسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 13:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :