پہلا ون ڈے :بنگلہ دیش نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے،مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے تیسری تیز ترین سینچری صرف 69 گیندوں پر بنائیبنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 329 رنز کا مجموعہ حاصل کیا جو ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اسکور ہے

ہفتہ 18 اپریل 2015 08:49

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 329 رنز کا مجموعہ بنانے کے ساتھ ساتھ کئی نئے ریکارڈز بھی قائم کر دیے۔پاکستان نے بنگلہ دیشی کی ابتدائی دو وکٹیں تو جلد حاصل کرلیں تاہم اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم نے پاکستانی باوٴلنگ کی خوب درگت بنائی اور وکٹوں کی چاروں جانب خوبصورت اسٹروکسکھیل کر میرپور اسٹیڈیم کے شائقین کو خوب محضوض کیا۔

جنید خان نے پینتیس رنز پر مشفیق الرحیم کا کیچ گرایا جو پاکستان کو بہت مہنگا پڑ گیا اور انہوں نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز کی اننگ کھیلی۔تمیم اور مشفیق الرحیم نے تیسری وکٹ کے لیے 178 رنز کی شراکت قائم کی جو بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

(جاری ہے)

تمیم کے ساتھ ساتھ مشفیق نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سنچری اسکور کی۔

، یہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ جب بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے میچ میں دو کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے تیسری تیز ترین سینچری صرف 69 گیندوں پر بنائی۔بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 329 رنز کا مجموعہ حاصل کیا جو ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہی تین وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے جہاں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :