امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے سابق کھلاڑی پر قتل کا جرم ثابت

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء)امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے سابق چوٹی کے کھلاڑی پر قتل کا جرم ثابت ہو گیا، عمر قید سزا سنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے سابق چوٹی کے کھلاڑی ارون ہرننڈز کو دو سال قبل ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں مجرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست میساچیوسٹس کی جیوری نے ارون ہرننڈز کو اپنی بہن کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے والے نوجوان 27 سالہ اوڈین لوائیڈ کے سنگدلانہ قتل میں قصوروار پایا اور فوری سزا سنا دی۔

مقدمے کے مدعی کے مطابق سماعت کے دوران ہرننڈز اور اس کے دو ساتھیوں نے لوائیڈ کو 17 جون 2013ء کو میسیاچیوسٹس کے انڈسٹریل پارک میں ہاتھا پائی کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جیوری نے مجرم کو آتشیں اسلحے کے مقدمے میں بھی قصوروار پایا۔ ہرننڈز نے نیو انگلیڈ پیٹرائٹس کے ساتھ کھیلنے کے لئے چار کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔ لیکن ایک مقدمے کے فیصلے کے بعد اب وہ دو مزید افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے مقدمے کی سماعت کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :