پی آئی اے کی کارکردگی اور سروس کو بہتر بنانے سولہ ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج دیا گیا ، نواز شریف،ہمیں دنیا بھر میں اس سروس کی بہتر سے بہتر انداز میں اقدامات کی ضرورت ہے، ایئر لیگ یونین کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کارکردگی اور سروس کو بہتر بنانے کیلئے حکومت نے 15ملین ڈالر ائر کرافٹ لیز پر طیارے خریدنے کے لئے دیدیئے ہیں جبکہ سولہ ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج دیا گیا ہے تاکہ ادارے کی بہتری کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ایئر لیگ یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

وزیراعظم میاں نواز شریف نے ائر لیگ کی پی آئی اے کیلئے خدمات کو سراہا اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ ادارے کی بہتری ہو اسے منافع بخش بنانے کیلئے فرداً فرداً بالخصوص آٹھ ہزار زیادہ ملازمین کی انتھک کاوش ہونی چاہیے کہ وہ اپنے ادارے کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی آئی اے کے ہر طیارے پاکستانی پرچم کی تصویر ہوتی ہے جو کہ خلاؤں ، ہواؤں اور ہر ملک میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوتی ہے ہمیں دنیا بھر میں اس سروس کی بہتر سے بہتر انداز میں اقدامات کی ضرورت ہے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے توقع بھی کی جاتی ہے کہ وہ اس جدوجہد میں شامل ہوجائے جو کہ پی آئی اے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ملاقات کے آخر میں پی آئی اے ایئر لیگ یونین کے سربراہان نے ادارہ کی بہتری کے لئے چند تجاویز دیں اور کہا کہ حکومت یہ اقدامات اٹھالے تو پی آئی اے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی راہوں میں گامزن ہوسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ وفد کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان بھی موجود تھے اور وفد میں محمد شمیم اکمل خان ، ناصر مہدی جنجوعہ ، محمد عثمان خان ، ندیم رضا ، ندیم شاہ ، محمد رحمن بٹ ، بابر سانگھی و دیگر افراد شامل تھے ۔