راولپنڈی‘ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے نکالی گئی پیپلز پارٹی کی ریلی پر فائرنگ، 2 کارکن جاں بحق

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء)راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات نے خونی شکل اختیار کرلی ‘ جمعہ کو نکالی گئی پیپلز پارٹی کی ریلی پر فائرنگ، 2 کارکن جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ڈھوک حسو میں پیپلز پارٹی کی انتخابی ریلی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے تین کارکن زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔