اسلام آبادکے تمام تعلیمی اداروں کو وزارت تعلیم وتربیت کے حوالے کرنے کی سمری کی تیاری آخری مراحل میں داخل ،جلد وزیراعظم کوبھیج دی جائے گی

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء)وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کووزارت کیڈسے لیکروزارت تعلیم وتربیت کے حوالے کرنے کیلئے سمری کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ،جلدہی وزیراعظم کوبھیج دی جائے گی جس کے بعدتعلیمی اداروں کاچارج وزارت تعلیم وتربیت کے ماتحت ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں ایکنک اجلاس میں وزارت کیڈکوختم کرکے ان کے ماتحت ادارے متعلقہ وزارتوں کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعداسلام آبادکے تمام تعلیمی ادارے وزارت تعلیم وتربیت کے ماتحت کرنے کیلئے سمری تیارکی گئی ہے جوکہ اب آخری مراحل میں ہیں اورآئندہ چنددنوں میں یہ سمری وزیراعظم کوبھیج دی جائے گی جس کے بعدوزارت تعلیم وتربیت کے حوالے کردی جائے گی

متعلقہ عنوان :