زین علی کے قتل میں ملوث سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے سمیت 5ملزمان 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیئے گئے

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طالبعلم زین علی کے قتل میں ملوث سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس کی جانب سے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ،پولیس نے ملزمان کا مزیدجسمانی ریمانڈ طلب نہیں کیاجس پرعدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

استغاثہ کے مطابق سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر نشے میں دھت ہوکر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار زین علی جاں بحق ہو گیاتھاجبکہ حسنین نامی نوجوان گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ،تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات سمیت قتل کا مقدمہ نمبر302/15درج کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :