امریکا نے ایک ساتھ حملہ کرنے والے ڈرونز کی تیاری شروع کردی،امریکی بحریہ ان جدید ڈرونز کو آئندہ سال متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:14

واشنگٹن: (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء)امریکا نے عام ڈرونز کے بعد اب ایک ساتھ حملہ کرنے والے ڈرونز کی تیاری شروع کردی ہے جنہیں ایک توپ کی مدد سے چلایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے”لوکسٹ“ یا ”ٹڈی دل“ نامی ان ڈرونز میں ایک دوسرے سے علیحدہ اڑنے اور اکٹھے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی ہوگی، یہ جدید ڈرونز جب فضا میں ہوں گے تو اپنے پر لپیٹ کر ایک فارمیشن میں پرواز کرسکیں گے اور چھوٹے ہونے کے باعث ان ڈرونز کو طیارے،بحری جہاز یا گاڑی سے بھی چلایا جاسکے گا۔ ان ڈرونز کے مشنز کو ری پروگرام کیا جاسکے گا تاہم ہر مشن کی نگرانی انسان ہی کریں گے اور امریکی بحریہ آئندہ سال ان ڈرونز کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :