حکومت نے ملک میں عیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات شروع کردیئے، چینی صدر کے دورہ کے موقع پر چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے براہ راست سرمایہ کاری کے معاہدے بھی کئے جائیں گے،ذرائع وزارت خزانہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء) حکومت نے ملک میں عیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں‘ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے براہ راست سرمایہ کاری کے معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ملک میں گزشتہ مالی سالکے مقابلے مین براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے خصوصی اقداماتکئے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے نو ماہ کے دوران غیر ملکی نجی شعبے کی جانب سے 71 کروڑ ایک لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک ارب 56 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی تھی مارچ کے مہینے میں غری ملکی نجی شعبے کی جانب سے صنعتی شعبے میں نو کروڑ 47 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ملک میں غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے براہ راست سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں کئی کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا ہے اور چینی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ موقع ہے۔