جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لیے پوری تیاری کرلی ہے،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

ہفتہ 18 اپریل 2015 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اپریل۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لیے پوری تیاری کرلی ہے ۔ جن سیاسی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لئے ابھی تک درخواستیں دی ہیں اپنی وکلاء اپنی ٹیم کے ساتھ اس کاجائزہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی کسی سیاسی جماعت نے کمیشن کو ثبوت پیش کئے تو پہلی فرصت میں اس کے نقول حاصل کرینگے تاکہ اپنے دفاع کے لئے جواب دے سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی وکلاء ٹیم ایڈووکیٹ منیر ملک اور ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین سمیت دیگر سے اس سلسلے میں خصوصی ملاقات کی ہے انہیں ہدایت کی ہے کہ ہر پہلو کا مکمل جائزہ لیں اور اپنا ہوم ورک مکمل کرلیں تاکہ جیسے ہی جوڈیشل کمیشن بلائے ہم پوری تیاری اورثبوتوں کے ساتھ پیش ہوسکیں ۔