عالمگیر سطح پر انسانی حقوق کا تحفظ اور نوول کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ

رپورٹ کے مطابق وبائی صورتحال کی روک تھام کے لئے چینی حکومت نے ووہان شہر کو بند کیا جو ہنگامی صحت عامہ کا ایک بے مثال اقدام ہے،یہ ایک ذمہ دار طاقت کے طور پر چین کے کردار کی عکاسی کرتا ہے

Shahid Afraz شاہد افراز خان جمعہ 7 فروری 2020

alamgir satah par insani haqooq ka tahaffuz aur novel coronavirus ke khilaf jari jang
بیجنگ حال ہی میں، شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹڈیز نے "چین میں نوول کروناوائرس کے خلاف جنگ: پیشرفت اور اثرات" کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی، جس میں نوول کرونا وائرس کے خلاف چین کی جدوجہد کی پیشرفت، وبائی صورتحال کے ممکنہ اثرات اور اس سے متعلقہ انسداد ی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وبائی صورتحال کی روک تھام کے لئے چینی حکومت نے ووہان شہر کو بند کیا جو ہنگامی صحت عامہ کا ایک بے مثال اقدام ہے،یہ ایک ذمہ دار طاقت کے طور پر چین کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

صوبہ ہوبے سے لوگوں کی بیرون ملک سمیت اندرون چین سفری سرگرمیوں کو سختی سے کنٹرول کرنا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے سلسلے میں ایک اہم اور موثر اقدام ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے اختیار کئے جانے والے یہ اقدامات نہ صرف چینی باشندوں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی معیشت پر وبا کے اثرات کے بارے میں، رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس وبا کے براہ راست اثرات سروس انڈسٹری، مینوفیکچرنگ اور تجارت کے تین بڑے شعبوں پر مرتب ہوں گے۔

لیکن چین کی معاشی لچک کو کم نہیں سمجھنا چاہئے۔ طویل عرصے سے، دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے، چین میں کھپت کی بھر پور قوت، شہرکاری، فائیوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے نئے معاشی شعبوں کی ترقی، اس وبا سے متاثر نہیں ہوگی۔
وبائی صورتحال کی روک تھام اور کنٹرول کے سلسلے میں عالمی برادری کے کرداراور تعاون سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران، چین نے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو کبھی فراموش نہیں کیا، اورعالمی ادارہ صحت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کیا ہے اور اس وبا کی صورت حال کے حوالے سے واضح اور شفاف معلومات فراہم کی ہیں۔

چین مختلف ملکوں کی طرف سے وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنائے جانے والے اقدامات کو سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ تعاون کررہاہے۔
عالمی بینک نے تین فروری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرنوول کرونا وائرس سے متاثرہ تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ چین کے پاس اس وبائی مرض کاسامنا کرنے کے لئے اپنائی گئی پالیسیوں میں وسیع گنجائش موجود ہے اور معیشت میں لیکوئیڈٹی مہیا کرنے جیسے اقدامات سے اس وبا کے معاشی اثرات کو کم کرنے میں مددملے گی۔

نوول کرونا وائرس کے ممکنہ عالمی اثرات کے تناظر میں رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ عالمی برادری اس وباء سے متعلق معلومات کے تبادلے کے نظام میں بہتری لائے،تجربات کے تبادلے کو مستحکم بنائے۔ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس وباکو ممالک کے مابین تبادلے کی راہ میں ہرگز رکاوٹ نہیں بنایا جانا چاہئے بلکہ مختلف ملکوں کے عوام کے قریبی تعاون کے لئے اسے ایک عمل انگیز ہونا چاہیئے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

alamgir satah par insani haqooq ka tahaffuz aur novel coronavirus ke khilaf jari jang is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 February 2020 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.