
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک عظیم قومی ادارہ
برطانیہ سے شروع ہونے والا فاصلاتی نظام تعلیم کا یہ سفر اس وقت پوری دنیا میں کامیابی کی طرف گامزن ہے اور مقبولیت کی نئی حدیں عبور کر رہا ہے۔ پاکستان میں پارلیمنٹ کی ایک قراداد کے نتیجے میں 1974 کو ایک اوپن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا
جمعہ 4 مارچ 2016

کسی بھی معاشرے کی ترویج و ترقی کے لیے تعلیم کا ایک کلیدی کردار ہوتا ہے اور معاشرہ صرف اسی صورت صحت مند، امن پسند، جدید اور خوشگوار ہو سکتا ہے جب معاشرے کا ہر فرد ابتدائی تعلیم کے زیور سے مالا مال ہو گا۔ تعلیم کی اس بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے برطانیہ جیسے جدید اور معاشی وسائل سے مالا مال ملک کو بھی فاصلاتی نظام تعلیم متعارف کروانا پڑا۔ اس نظام کی خوبی یہ ہے سیکھنے والا اپنے روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر کیے بغیر (جو کہ اسے کسب معاش کے لیے اختیار کرنے پڑتے ہیں) اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف افراد کی انفرادی تعلیمی ترقی ہوتی ہے بلکہ ملکی سطح پر بھی شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔برطانیہ سے شروع ہونے والا فاصلاتی نظام تعلیم کا یہ سفر اس وقت پوری دنیا میں کامیابی کی طرف گامزن ہے اور مقبولیت کی نئی حدیں عبور کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میٹرک سے لیکر ڈاکٹریٹ لیول تک کے متنوع اور ہمہ گیر تعلیمی پروگرام پیش کر رہی ہے جس سے معاشرے کی ایک بہت بڑی تعداد استفادہ کر رہی ہے۔ یونیورسٹی طلباء کی تعلیمی رہنمائی کے لیے طبع شدہ کتب، ٹیوٹوریل سپورٹ کے علاوہ ملٹی میڈیا، جزو کل وقتی مطالعاتی مراکز کا قیام، ریڈیو ٹی وی پروگرامز کے ساتھ ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ اور لنک کے ذریعے ہر لحظہ کوشاں و سرگرداں ہے۔ علاوہ ازیں مستقبل قریب میں یونیورسٹی اپنا تعلیمی چینل بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Allama Iqbal Open University is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 March 2016 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.