عوام کی حکومت عوام کے لئے

اپنے اس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سب سے پہلے ڈا ٹھونگ شہر کے ضلع یون جو کے نامیاتی زرد پھولوں کے مرکز، سی پنگ ٹاون کے فوانگ چھینگ گاوں پہنچے جہاں انہوں نے غربت کے خاتمے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا

Zubair Bashir زبیر بشیر بدھ مئی

awam ki hukoomat awam ke liye
دنیا بھر میں جمہوریت کے نام پر جو تماشہ جاری ہے۔ اس میں اگر کسی کو کچھ نہیں ملا تو وہ عوام ہیں۔ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس کا نام عوامی جمہوریہ چین ہے اورجہاں حکمران اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھتے ہیں جہاں محض قیام کے ستر برسوں میں کروڑوں لوگو ں کو غربت کی آہنی زنجیر سے نجات دلوا کر آسودہ زندگی کے سفر پر رواں دواں کر دیا گیا ہے۔
چین کے صدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ غربت کے خاتمے کی کوششوں کی خود نگرانی کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں وہ صوبہ شان شی کے تھائی یوان شہر کے دورے پر تشری لے گئے اس دورے کے دوران انہوں نے روایتی مینو فیکچرنگ میں جدت، کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کی بحالی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شان شی جامع اصلاحاتی مثالی زون اور ایک اسٹیل کمپنی کا دورہ بھی کیا۔

اس دورے کے دوران وہ غربت سے نجات پانے والے ایک خاندان سے بھی ملے۔

خاندان کے سربراہ 67 سالہ بائی گاؤشان کے خاندان میں حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ خوشگوار لمحات سامنے آئے ہیں۔غربت کے خاتمے کے لیے جاری نو آباد کاری کی پالیسی کے تحت بائی گاؤ شان اور ان کے اہل خانہ نئے مکانات میں منتقل ہو چکے ہیں۔ ان کے 30 سالہ بیٹے نے شادی کر لی ہے اور رواں سال اُن کے گھر ایک پوتا بھی پیدا ہو اہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ صوبہ شان شی کے ضلع فانگ چھنگ شن چھون کے دورے کے دوران بائی گاو شان کے گھر تشریف لائے اور اُن کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تحفظ پر بھی بہت زور دیتے ہیں۔دریائے فنگ حہ صوبہ شان شی میں بہنے والا سب سے بڑا دریا ہے۔ گزشتہ برسوں میں دریا کے پانی اور شہر کے حیاتیاتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس وقت دریائے فنگ حہ اور اس کا متعلقہ علاقہ صاف ستھرے، خوبصورت اور دل کش مناظر والے علاقے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

اپنے اس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سب سے پہلے ڈا ٹھونگ شہر کے ضلع یون جو کے نامیاتی زرد پھولوں کے مرکز، سی پنگ ٹاون کے فوانگ چھینگ گاوں پہنچے جہاں انہوں نے غربت کے خاتمے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ضلع یون جو کے نامیاتی زرد پھولوں کے مرکزجا کرانہوں نے بذاتِ خود کھیتوں میں زرد پھولوں کی صورت حال کو دیکھا اور مقامی کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔

کسانوں نے کہا کہ مقامی کمپنیز کی رہنمائی میں زرد پھولوں کی فصل اورفروخت میں استحکام ہے اور اس سے بہت سے خاندانوں کو غربت سے نجات ملی ہے۔صدرِ شی جن پنگ نے زرد پھولوں کی کاشت سے مقامی ترقی میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی۔
سی پنگ ٹاون کے گاؤں فوانگ چھینگ میں صدر مملکت ایک مقامی باشندے بے گو شان کے گھر گئے۔ بے گو شن نے کہا کہ حکومت کی مدد سے ان کا گھر دوسرے علاقے سے یہاں منتقل کیا گیا ہے اور ان کا معیارِ زندگی بہت بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے اس خوشحال زندگی پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرتی ہے اور عوام کے لیے مالی طور پر خوشحال ہونے کے راستے تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔اس کے بعد جناب شی نے ڈا ٹھونگ میں، بدھ مت دور کے غاروں کے مقام یون گانگ جا کر تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔
صوبہ شان سی کوئلے کی دولت سے مالامال ہے اور توانائی کی فراہمی کے حوالے سے چین کا بڑا صوبہ ہے۔ فروری2020 تک صوبہ شان سی کی 58کاونٹیز غربت کی حد سے نکل چکی ہیں اور مقامی طور پر غربت کو جڑ سے ختم کر دیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments

awam ki hukoomat awam ke liye is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 May 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.