
بھارت کا لبرل طبقہ اور مسئلہ کشمیر!
اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عملدرآمدنہ ہونا سوالیہ نشان؟
پیر 25 ستمبر 2017

بھارت کی نامور خاتون صحافی برکھادت نے واشنگٹن میں اپنے ایک مضمون میں مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے دو واقعات کا بڑی درد مندی سے ذکر کیا ہے ، پہلے واقعہ میں امرناتھ (کا ایک مقدس غار جہاں ایک فربانی شیولنگ ہرسال بنتا ہے) یاترا کو جانے والے یاتریوں پر فائرنگ کرکے 7 یاتریوں بشمول 6 خواتین کو ہلاک اور 15 کو زخمی کردیا گیا تھا ۔ دوسرے واقعے میں ایک مسلمان سینئر پولیس افسر کو شب قدر میں ایک ہجوم نے مار کرہلاک کردیا ، اس موقع پر مجمع کسی ذاکر موسیٰ کی حمایت میں نعرے لگارہا تھا جو بقول صحافی ایک ایسا لیڈر ہے جو خلافت قائم کرنا چاہتا ہے اور ہر اس حریت پسند کا مخالف ہے جو آزادی کشمیر کو صرف ایک سیاسی مسئلہ سمجھتا ہو۔ موصوفہ نے ان دونوں واقعات کو آزادی کشمیر کی تحریک میں ایک نازک موڑ قرار دیا ہے، پہلے واقعہ کو لشکر طیبہ کی کاروائی قراردے کر پاکستان پر اس کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے اور ساتھ ہی کیونکہ حملہ یاتریوں پر ہوا جو مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے، اس سارے واقعے کو مذہبی رنگ بھی چڑھا دیا گیا، دوسرے واقعے میں بھی کیونکہ ایک مسلمان پولیس افسر کو ایک ایسے ہجوم نے بیدردی سے قتل کیا جو خلافت کے حامی ذاکر موسیٰ کے حق میں نعرے لگارہے تھے لہٰذا یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آزادی کی تحریک کو ایک بنیاد پرست، وہابی اور سلفی تحریک بنایا جارہا ہے جو ان لوگوں کا سرقلم کردے گی جو مسئلہ کشمیر کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں ۔
(جاری ہے)
پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Bharat Ka Libral Tabqa Or Masla Kashmir is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 September 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.