
چھانگا مانگا میں وڈیو سکینڈل کی حقیقت؟
پہلے قصور کے علاقے حسین خاں والا میں جنسی سکینڈل سامنے آیا جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اب چھانگا مانگا میں بھی ایسا ہی گھناوٴنا فعل سامنے آیا ہے جس میں ایک باریش شخص اشرف قادری کی ایک نوجوان لڑکے مرتضیٰ کے ساتھ بداخلاقی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے
جمعرات 20 اگست 2015

قوموں کی تباہی ہمیشہ ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ایک بد اعمال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے پوری پوری قوم کو نیست و نابود کر دیا۔ آج ہمارے اعمال بھی ان قوموں سے کسی طرح مختلف نہیں ہیں۔ پہلے قصور کے علاقے حسین خاں والا میں جنسی سکینڈل سامنے آیا جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اب چھانگا مانگا میں بھی ایسا ہی گھناوٴنا فعل سامنے آیا ہے جس میں ایک باریش شخص اشرف قادری کی ایک نوجوان لڑکے مرتضیٰ کے ساتھ بداخلاقی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے لوگوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ یہ ایک گھناوٴنا اور مکروہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مقامی شہری اشرف قادری دو بچوں کا باپ اور خواتین کے کپڑوں کی سلائی کڑھائی کا کام کرتا ہے۔
(جاری ہے)
ملزم نے مرتضیٰ کو گھر بلا کر اسکے ساتھ بد اخلاقی کی اور ویڈیو بنا لی اور اسے بلیک میل کرتا رہا کہ مجھے پیسے لا کر دو ورنہ تمھاری ویڈیو نیٹ پر لوڈ کردونگا۔ ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ کے دوران ملزم کی بیوی بندوق لئے دروازے پر پہرہ دیتی رہی۔
پولیس نے ملزم اشرف قادری اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دونوں کو ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوا دیا گیا ہے۔ اشرف قادری کے خلاف اس سے پہلے بھی 2004ء میں ایک لڑکے کے ساتھ بداخلاقی کرنے کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے جس میں ملزم نے پیسے دیکر مدعی پارٹی سے صلح کر لی تھی۔ ایس ایچ او چھانگا مانگا نے ضرورت سے زیادہ پھرتی دکھاتے ہوئے گذشتہ روز ایک نوجوان عامر شہنشاہ کو اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر ڈالنے کے الزام میں حراست میں لے لیا جبکہ مذکورہ نوجوان کا اس معاملے سے دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔ نوائے وقت کو ذرائع نے بتایا کہ مرتضیٰ ملزم اشرف قادری کو ایس ایم ایس کرتا رہا کہ تمہاری بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو میرے پاس ہے مجھے پیسے دو ورنہ یہ ویڈیو نیٹ پر لوڈ کردونگا۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے ملزم کی بیوی کا کوئی تعلق نہیں چند با اثر سیاسی افراد کے دباوٴ پر اسے اس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ حقائق پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کچھ بھی ہو ایک خاتون اس طرح کے مکروہ فعل میں کسی طور ملوث نہیں ہو سکتی۔ ماضی کے ریکارڈ کے مطابق اشرف قادری نوجوان لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کا شوقین ہے اسے اپنے کئے کی سزا ہر حال میں ملنی چاہیے لیکن اگر اسکی بیوی بے قصور ہے تو اسے فوری رہا کیا جانا چاہیے نوجوان مرتضیٰ کے بارے میں بھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا ریکارڈ بھی اس حوالے سے ٹھیک نہیں ہے۔ ویڈیو کے مناظر سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ”پیشہ ور“ ہے۔ غیر جانبداری سے دیکھا جائے تو اشرف قادری تو ملزم ہے ہی لیکن بخوشی ویڈیو بنوانے والے نوجوان کیخلاف بھی تو کارروائی ہونی چاہیے۔ جنسی ویڈیو کے اس خطرناک رجحان کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ پیشہ ور نوجوانوں کیخلاف بھی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔ کئی ایک واقعات کے محرکات دیکھیں تو کچھ افراد دوسروں کو بلیک میل کرنے کیلئے خود بھی اپنی جنسی ویڈیو بنواتے ہیں اور ملزموں سے رقوم بٹورتے ہیں۔ ایس ایچ او چھانگا مانگا حاجی محمد حسین ڈوگر نے نوائے وقت سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم اشرف قادری کا کردار ٹھیک نہیں ہے اس کے خلاف پہلے بھی کئی ایک شکایات آچکی ہیں۔ وہ پیسے بٹورنے کیلئے نوجوان لڑکوں کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا ہے۔ ڈی ایس پی چونیاں نے بتایا کہ ویڈیو سکینڈل کی شفاف تحقیقات ہونگی اور واقعہ میں ملوث مجرم کو سخت ترین سزا دی جائیگی۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
ChangaManga Main Video Scandal Ki Haqeqat is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 August 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.