چاہ بہار پورٹ۔۔۔۔ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہوائی قلعہ
بات پانی کی ہو یا کشمیرکی ،کرکٹ ہو یادہشت گردی کے خلاف جنگ کا میدان،افغانستان میں پاکستانی مفادات سے لیکر اقوام متحدہ میں پیش قدمی تک ہر راہ میں روڑے اٹکانا اور غلیظ پرو پیگنڈ بھارتی پالیسی کا اہم ترین نقطعہ ہے
منگل 26 دسمبر 2017

یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ بھارت کو پاکستان کا مفاد،کامیابی ،فائدہ یا برتری کسی صورت قبول نہیں،بات پانی کی ہو یا کشمیرکی ،کرکٹ ہو یادہشت گردی کے خلاف جنگ کا میدان،افغانستان میں پاکستانی مفادات سے لیکر اقوام متحدہ میں پیش قدمی تک ہر راہ میں روڑے اٹکانا اور غلیظ پرو پیگنڈ بھارتی پالیسی کا اہم ترین نقطعہ ہے، پاکستان سے بھارت کی ذاتی پرخاش اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ پڑوسی ملک نے اپنے فائدہ کیلئے نہیں صرف پاکستان کے نقصان کے لئے منفی پالیسیوں پر عمل پیرا رہنا اپنا شیوہ بنالیا ہے۔ بھارتی کی غیر صحت مندانہ روش کی تازہ مثال ایرانی بندر گاہ چاہ بہار کو پاکستانی مفادات پر ضرب کاری لگانے کیلئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی ہے، بھارت چاہ بہار کے ذریعہ پاکستان کو بائی پاس کرکے ڈیڈ لاک افغانستان اور پھر اس سے آگے سینٹرل ایشیا تک پہنچنے کے خواب دیکھ رہا ہے، اس مقصد کیلئے 2015 میں ہونے والے ایران افغانستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت بندرگاہ کی توسیع،چا ہ بہار حاجی جک کاریڈور اور ریل ٹریک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ، تقریبا ً21بلین ڈالر کی متوقع بھارتی سرمایہ کاری کے وعدوں کے ساتھ چاہ بہار کی 2توسیع شدہ برتھوں کا افتتاح گزشتہ دنوں ایرانی صدر نے کیا،برتھوں کی توسیع کیلئے معاہدے کے تحت بھارت کو500ملین ڈالر فراہم کرنے تھے لیکن اب تک 235ملین ڈالر فراہم کئے گئے ہیں، جس میں 150ملین ڈالرکا آسان شرائط پر دیا جانے والا قرضہ بھی شامل ہے جبکہ ابھی ایران بار ڈر پر افغان شہر زرناج تک چاہ بہار حاجی جک کوریڈورکی تعمیر، جنوب مغربی ایران کے پسماندہ علاقے میں انڈسٹریل زون کا قیام،حاجی جک میں کاپر اور اسٹیل کی مائننگ کیلئے بھاری سرمایہ کاری، وسط ایشیائی ملکوں کے ریل کاریڈو رسے باہم ملنے کیلئے ٹریک ڈالنے کا کام ابھی باقی ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
افغانستان پر سوویت یونین کا قبضہ اور جنرل اختر عبدالرحمان
-
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Chha Bahar Port Pakistan k Khilaf Bharat ka Hawai Qila is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 December 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.