
یورپی یونین کا مستقبل
برطانیہ کو ”لاڈلا“ بنانے سے خطرے میں پڑچکا ہے۔۔۔۔ برطانیہ بالآخر یورپی یونین میں رہنے پر رضا مند ہو چکا ہے۔ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ اگرچہ عارضی یا عبوری نوعیت کا ہے تاہم اس کے نتیجے میں یورپی یونین ایک مرتبہ پھر بظاہر بکھرنے سے محفوظ ہو چکی ہے
ہفتہ 12 مارچ 2016

(جاری ہے)
آج ہمیں جو یورپی یونین دکھائی دیتی ہے اس کا آغاز 1950 میں ہوا تھا اور اس وقت جو مبہم سا اتحاد قائم ہوا تھا اس میں بلجیئم، جرمنی، فرانس، اٹلی، الکسمبرگ اور نیدرلینڈز شامل تھے۔ یہی اتحاد 1958 میں یورپیئن اکنامک کمیونٹی کی شکل اختیار کر گیا۔ آج یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد 28 اور اس کی مجموعی آبادی 500ملین افراد پر مشتمل ہے ۔ شاید کسی زمانے میں یورپی یونین کے قیام کا مقصد ریاست ہائے متحدہ یورپ کا قیام تھا لیکن قومیت کے ریاستوں کی شناخت بننے کے عمل نے یورپی یونین کے حقیقی مقاصد کو گہنا دیا ہے کیونکہ ہر ملک کے انفرادی مفادات جب اجتماعی مفادات سے متصادم ہوتے ہیں تو پھر وہ ملک یا ریاست لامحالہ وہی انداز اپنائے گا جو آج برطانیہ نے اختیار کیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ یورپی یونین کے اتحاد کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ پورے براعظم کی جمہوریت کے ساتھ وابستگی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بہت سی یورپی اقوام 1945 اور 1989 کے بعد ہی جمہوریت سے آشنا ہوئی تھیں اور آج بھی براعظم یورپ کے جنوبی اور مشرقی ممالک میں جمہوریت کسی خاص نظریے کا نام نہیں سمجھا جاتا۔
یورپی یونین نے ایک رکن ملک کو دیگر اراکین سے ممتاز درجہ دے کر یورنین میں پہلے ہی سے موجود عدم استحکام اور منقسم سوچ کو تقویت دی ہے ۔ ملکی پارلیمان کو اکثریت کو یہ حق دے دیا گیا ہے کہ وہ یورپی پارلیمان میں ہونیوالی قانون سازی کا راستہ روک سکے۔ یہ تمام اقدامات اور آج کی یورپی یونین میں برطانیہ کی خصوصی حیثیت ہی دراصل یورپی یونین کے خاتمے کے سفر کا آغاز ثابت ہوگی ۔ برطانیہ نے یورپی یونین کے حوالے سے جو روایت ڈال دی ہے اس کے اثرات بہت جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے اور مستقبل میں براعظم یورپ کا سیاسی وتہذیبی منظر نامے موجود منظر نامے سے بہت مختلف ثابت ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Europian Union Ka Mustaqbil is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 March 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.