
مخلص دوست عظیم نعمت…!
بلاشبہ نیک و مخلص دوست کسی نعمت سے کم نہیں ، کیونکہ نیک سیرت اور مخلص دوست کے مفید مشوروں، مدد اور معاونت سے زندگی میں آسانیاں اور سہولتیں آجاتی ہیں
رانا اعجاز حسین چوہان
منگل 30 جولائی 2019

(جاری ہے)
اگر ہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دوستی جیسے انمول رشتے کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اللہ ربّ العزت نے تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا ہے ۔سنن ابوداؤد کی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے ایک مومن دوسرے مومن کا آئینہ ہے اور ایک مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے، ضرر کو اس سے دفع کرتا ہے،اور اس کی پاسبانی اور نگرانی کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوستی زندگی کا سب سے بڑا، وفادار اور قیمتی رشتہ ہے ۔ جس کے سامنے ہیرے ، سونا، چاندی غرض ہر مہنگی چیز کی کوئی قیمت نہیں رہتی۔ اگر دوستی کے رشتے میں ہمدردی، محبت، اعتماد کے موتی پروئے جائیں تو کبھی نہیں ٹوٹتی اگر حسد، بغض و کینہ عداوت، نفرت کے موتی پروئے جائیں تو یوں بکھر جاتی ہے جیسے سوکھے پتے بکھر جاتے ہیں۔ ایک دوسری حدیث میں حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سارے مسلمان (ایک اللہ ، ایک رسول ، اور ایک دین کے ماننے کی وجہ سے )ایک شخص (کے اعضاء و بدن ) کے مانند ہیں، کہ اگر ایک کی آنکھ درد ہوتی ہے تو سارا بدن بے چین ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس کا سر درد کرتا ہے تو اس کا سارا بدن تکلیف محسوس کرتا ہے( صحیح مسلم)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایامسلمان تو وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ ہے۔ آج اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اپنی سیرت و کردار پر غور کرنا چاہیے اور بغض و عناد ، کینہ کو سینے سے نکال کر اپنی شخصیت کو اس قدر بہتر بنانا چاہیے کہ ہم باہم اتفاق، اخوت و بھلائی، بھائی چارے اور امن و سلامتی کے فروغ کے لئے کردا ر ادا کرنے والے بنیں، اگر دوستوں کے درمیان وفاداری، دیانتداری، سچائی اور تابعداری قائم رہے تو اس رشتے کو نبھانا بہت آسان ہوتا ہے ۔ جب ہمارے اندر یہ اوصاف پیدا ہوں گے تو ہمارا شمار ان لوگوں میں ہوگا جو بہت زیادہ مخلص دوست رکھتے ہیں ۔ اور بلاشبہ امیر ترین شخص وہ نہیں جس کے پاس مال و دولت زیادہ ہو ، بلکہ امیر ترین وہ شخص ہے جس کے دوست سب سے زیادہ ہوں ، اس لیے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ دوستی کے رشتے کی حفاظت کرے، برے دوستوں کی صحبت سے اجتناب برتتے ہوئے اپنے مخلص دوستوں کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہو تاکہ وہ زندگی کے کسی موڑ پر بھی خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Mukhlis Dost Azeem Naimat is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 July 2019 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.