کورونا وائرس اور ڈینگی لاروا خوف کی علامت

پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے شہر اولیاء میں منفرد منصوبے کا آغاز خوش آئند ہے

ہفتہ 27 نومبر 2021

Corona Virus Aur Dengue Larwa Khouf Ki Alamat
اظہر سلیم مجوکہ
وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو فعال کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا سرکاری چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ریٹ لسٹیں اور بینرز آویزاں نہ کرنے والے ڈیلرز کی دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔

غلہ منڈی کے ڈیلر سرکاری چینی کے 88 روپے کلو کے ریٹ آویزاں کرنے کے پابند ہیں تاکہ عام مارکیٹ میں ریٹیلرز 90 روپے میں فروخت کی جا سکے۔ چینی مافیا کو منطقی انجام تک پہنچانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اس حوالے سے ملتان میں لاکھوں روپے کی چینی خورد برد ہونے سے بچائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کے 27 سو سے زائد دکانات و مقامات پر امپورٹڈ چینی 90 روپے کلو دستیاب ہے۔

90 روپے کلو سے زائد ریٹ پر چینی فروخت کرنے والے سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر ملتان،عامر کریم خاں نے چلڈرن ہسپتال کے دورہ کے دوران ادویات کے سٹاک،ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔نشتر ہسپتال کے واش رومز کی مرمت و تزین و آرائش کیلئے 8 کروڑ روپے فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ مریضوں کے لواحقین کیلئے پناہ گاہ ٹینڈر بھی ہو گیا ہے۔

نشتر ہسپتال کی سڑکوں کی مرمت و بحالی کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔چلڈرن ہسپتال جنوبی پنجاب میں امراض اطفال کا واحد ہسپتال ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ہسپتال کی ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور کی توسیع کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے پیپر ورک تیار کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور ٹاور کی تعمیر بارے پلان مرتب کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔


حکومت پنجاب نے شہر اولیاء کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں تاکہ انفراسٹرکچر بہتر کرکے عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔قومی تعمیر نو کے محکموں کو رواں مالی سال کے اندر تمام منصوبوں کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے منصوبوں پر ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے ٹائم فریم کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ تمام ترقیاتی سکیموں میں معیار اور شفافیت یقینی بنا کر حکومت کے وژن پر عملدرآمد کرے گی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر بھی تیزی سے کام مکمل کیا جائے اور چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر پر بھی تیزی سے پیشرفت کی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا ہے کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی وائرس کا خطرہ پورے صوبے میں منڈلا رہا ہے اس تناظر میں ضلعی انتظامیہ نے گھر گھر سرویلنس کا سلسلہ تیز کر دیا ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی لاروے کی تلفی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

ریڈ مہم کے تحت پر گھر تک فیلڈ ٹیمیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگا رہی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 15 نومبر سے 27 نومبر تک خسرہ روبیلا اور پولیو کی قومی مہم بھی منائی جائے گی اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی یہ ٹیمیں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائیں گی انہوں نے اپیل کی کہ والدین،اساتذہ،علماء کرام سے اپیل ہے کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ان موذی امراض سے محفوظ بنائیں،یاد رہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے شہر اولیاء میں منفرد منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

وضو کے پانی کو فلٹر کرکے پودے سیراب کئے جائیں گے۔پی ایچ اے واٹر ٹینک سٹوریج سے پانی حاصل کرکے استعمال کرے گا۔بیک وقت 7 ہزار گیلن واٹر سٹوریج کی گنجائش موجود ہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ میں گھاس کی کٹائی‘واش رومز کی صفائی کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ڈینگی وبا کے خاتمے کیلئے ماحول خشک اور صاف رکھا جائے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے فعال ہونے سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ مسائل کا حل فوری اور عوام کی دہلیز پر ہو گا۔

شجرکاری مہم کا بھرپور انداز سے آغاز کریں گے۔شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔موسم بہار میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کریں گے۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نادر چٹھہ نے چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں ادویات اور دیگر طبی سامان کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نادر چٹھہ نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ادویات اور دیگر طبی سازو سامان کی وافر فراہمی کو ہر وقت یقینی بنایا جائے لوگوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ملتان ڈویژن میں کورونا ویکسین ہر دہلیز پر مہم کامیابی سے جاری ہے۔کورونا‘ڈینگی وبا کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔انتظامیہ کے ساتھ شہریوں کے تعاون سے ان وباؤں کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ نوٹسز کے باوجود ڈینگی کا موجب بننے والی عمارتوں کو سربمہر،مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائیں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ ایک ہفتے میں ڈینگی کا موجب عمارت مالکان کو 61 نوٹس جاری کئے گئے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور شفاف انداز سے مکمل کریں گے۔ملتان شہر کی سڑکوں کی کشادگی کیلئے ایم ڈی اے کو ٹاسک دے دیا ہے۔نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کو یقینی بنائیں گے اور عام عوام کیلئے آسان شرائط رکھنے کی کوشش کریں گے۔ جنوبی پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Corona Virus Aur Dengue Larwa Khouf Ki Alamat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 November 2021 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.