
نوزائیدہ بچوں کی اموات میں پاکستان سرفہرست
ایک عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 40.7 بچے یا تو مردہ پیدا ہوتے ہیں یا وہ پیدا ہونے کے دن ہی فوت ہو جاتے ہیں۔ بچوں کی یہ اموات دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں
منگل 18 مارچ 2014

وطن عزیز پاکستان میں صحت کے میدان میں زبوں حالی اور حکومتی نا اہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان مردہ بچے پیدا ہونے اور پیدائش کے دن فوت ہو جانے والے بچوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ بچوں کے لئے کام کرنے والی ایک عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 40.7 بچے یا تو مردہ پیدا ہوتے ہیں یا وہ پیدا ہونے کے دن ہی فوت ہو جاتے ہیں۔ بچوں کی یہ اموات دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں۔ پاکستان کے بعد افریقہ کا ملک نائیجریا ہے جہاں ایک ہزار میں سے 32.7 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں یا وہ پیدائش کے دن ہی فوت ہو جاتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور مصر نے بچوں کی اموات کی شرح میں 1990ء سے لے کر 2012ء تک 60 فیصد تک کمی لائی ہے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں پاکستان کا پہلا نمبر حکمرانوں اور متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
(جاری ہے)
جن علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود ہیں وہاں حاملہ خواتین ان کی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ پنجاب میں تقریباً 70 فیصد دیہی علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ ابھی بھی تقریباً 30 فیصد دیہی علاقے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سہولت سے محروم ہیں ان علاقوں میں حاملہ ماؤں کو دوران حمل خطرناک علامات سے آگاہ کرنے کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہے۔ مگر حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد بڑھانے پر توجہ نہیں دے رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں اور جگر کی پیوندکاری کے لئے ہسپتال بنائے گی۔ یہ ایک بہتر فیصلہ ہے مگر کینسر اور جگر کی پیوندکاری کے مریضوں کے اعداد و شمار نوزائیدہ بچوں کی اموات سے کہیں کم ہیں۔ مگر حکومت اس حساس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ کینسر اور جگر کی پیوندکاری کے لئے حکومت کو چاہئے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جگر کی پیوندکاری اور کینسر کے ہسپتال بنائے جائیں۔ اس طرح حکومت نوزائیدہ بچوں کی اموات سے بچاؤ کے حوالے سے خاطر خواہ انتظامات کر سکتی ہے‘ نوزائیدہ بچوں کی اموات کے حوالے سے 2002ء میں قانون سازی کی گئی۔ پروٹیکشن آف بریسٹ آرڈیننس کے بعد بھی حکومت نے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ نہ دی اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری رہا اور آج پاکستان نے نوزائیدہ بچوں کی اموات کے حوالے سے پہلا نمبر حاصل کر لیاہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے میں Infant Feeding Board بننا تھا۔ اس کے ممبر بننے تھے اور اس کی رولنگ اسمبلی سے پاس ہونا تھی اب جبکہ وفاق اور باقی تینوں صوبوں نے اس کو لاگو کرنے میں پیش رفت کی ہے پنجاب ابھی بھی اس رول کو لاگو کرنے میں کافی پیچھے ہے اور اس حوالے سے ابھی تک کوئی خاص پیش رفت بھی نہیں ہوئی۔ اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال 4 کروڑ مالیت کا پاؤڈر درآمد کیا جاتا ہے۔ فارما سیوٹیکل کمپنیز طب کے شعبہ میں کام کرنے والے مختلف محکموں اور عناصر کو اپنے ساتھ ملا لیتی ہیں اور پاوڈر ملک نوزائیدہ بچوں کو نسخوں کی شکل میں تجویز کیا جاتا ہے خواہ بچوں کو اس کی ضررت ہے کہ نہیں۔ 2013ء کے پی ڈی ایچ ایس کے سروے کے مطابق 6 ماہ کی عمر کے اڑھتیس فیصد بچوں نے ماں کا دودھ پیا۔آرڈیننس کیمطابق فارماسیوٹیکل کمپنیز کو پاؤڈر ملک کی فروخت اور بے جا تجاویز پر بھی پابندی ہے۔ مگر افسوس ہمارے اہل اقتدار کے مفادات ان کمپنیز سے جڑے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاؤڈر ملک کی فروخت جاری ہے۔ خیبر پی کے حکومت نے حال ہی میں ایک بل پاس کیا ہے جس میں 6 ماہ کی عمرتک کے بچوں کے لئے پاؤڈر ملک تجویز کرنے پر پابندی لگا دی ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ 2013ء کے سروے کے مطابق Nipple سے بوتل فیڈنگ کی شرح 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں میں 34 فیصد تک پہنچ گئی ہے جوکہ 2006-7 کے سروے کے مطابق سات فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے پنجاب میں صحت کا وزیر نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز کا فوکس صرف انفراسٹرکچر پر ہے‘ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے نوزائیدہ بچے کی جان بچانے کے لئے حمل کے پہلے دن سے ہی ماں کا خیال رکھنا ہو گا نہیں تو نوزائیدہ بچوں کی اموات کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Nozaida Bachoon Ki Amwat Main Pakistan Sarefehrist is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 March 2014 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.