
اور قبلہ پیا گھر سُدھار گئے۔۔۔!!
قربان جاوں قبلہ کی شان پر۔۔ کتھے میں نکما ،،تے کتھے قبلہ دی روح پرور شخصیت۔۔ سبحان اللہ۔۔ اللہ اللہ۔۔۔ شاید انہی کے بارے احمد فراز کہہ گئے تھے۔۔۔۔۔سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں۔۔
اجمل جامی
بدھ 29 اکتوبر 2014

کرامات کا ذکر کیا کیجیے۔۔ ایک عمر چاہیے کہ جلد در جلد آپ کے معجزات و کرامات پر کتب لکھی جائیں۔
(جاری ہے)
۔ ۔۔ چہرہ مبارک ایسا کہ بس ۔
۔ جس نے درشن کر لیے۔۔ وہ پھر تا حیات ۔۔ سرکار کا 'رخ روشن' کبھی نظروں سے اوجھل نہ کر پائے۔۔ یعنی عالم یہ کہ فقط اک تجلی اور ہزار تسلی۔۔ ۔۔!! میرے قبلہ۔۔ مرشد پاک۔۔ ٹوپیوں والی سرکار۔۔ بچپن سے ہی 'گُرو' واقع ہوئے ہیں۔۔ کچھ روایات کے مطابق تو آپ سرکار پیدا ہی مہان ہوئے تھے۔۔ نور ایسے ٹپکتا تھا کہ دیکھنے والے تاب نہ لا پاتے، شاید یہی وجہ ہے موتیاں والے اوائل عمری میں بقول جعفرراہی 'گوری' کے لقب سے جانے جاتے تھے۔۔ جس طرف نگاہ اٹھی ، مریدین کو 'تڑفا' کہ رکھ دیا۔۔ حتی کہ مشرکین اور کفار کی ایک بہت بڑی تعداد بھی آپ جناب سے فیض یاب ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ ۔ جس راہ سے گزرے اسے لازوال بنا دیا۔۔ یعنی۔۔ناچیز کی بدقسمتی دیکھیے۔۔ ایک مدت ہوئی قبلہ کے عاشق ہوئے۔۔لیکن دیدار فقط تین بار نصیب ہوا۔۔ ہربار دیدار کی تڑپ پہلے کی نسبت دوگنا ہوئی۔۔ بہت قریب سے چہرہ پر نور دیکھا۔۔ لباس ایسا کہ جس کی کوئی مثال نہیں۔۔ اور ٹوپیاں ایسی۔۔ کہ اک سے بڑھ کر اک۔۔ مخروطی، گول، سندھی، چپکی، انگریزی، دیسی، مستطیل ، چوکور، مکعب نما، اور نہ جانے جانے کس کس ذات کی ٹوپیاں آپ کی زنبیل میں پائی جاتی ہیں۔۔
قبلہ کے جملہ اوصاف پر بات نکلی تو پھر درجنوں کالم لکھنا پڑیں گے(جناب نذیر ناجی صاحب بھی دسمبر دو ہزار بارہ میں جناب کی شان میں ایک کالم لکھ بیٹھے، بس پھر کیا تھا، تقریبا ایک درجن کالموں کی سیریز بھی کم پڑ گئی، حالانکہ ناجی صاحب گذشتہ نصف صدی سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، دو چار برس کی بات نہیں) لہذا ناچیز صرف اسی 'حقیقت' پر ہی اکتفا کرے گا کہ سرکار کو میڈیا کوریج کی کبھی بھوک نہ رہی، آپ ہمیشہ کیمروں سے دور رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔۔ہمیشہ آپ کو خود نمائی اورتعریف پر لعنت بھیجتے دیکھا۔۔ خیر۔۔!! فصاحت و بلاغت اور زبان و بیان پر تو سرکار کو کمال ملکہ حاصل ہے، د ن کو رات اور رات کو دن ثابت کرنا تو گویا دائیں ہاتھ کا کھیل واقع ہوا ہے۔ ۔۔ یعنی
اوپر سے یہ ضد کہ مجھ پہ اعتبار کرو
اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں۔
http://bit.ly/13cUwrx
باقی جہاں تک تعلق ہے انقلاب کا، تو بے فکر رہیے ، انشااللہ اگلے برس پھر سہی،، کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے۔۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Or Qibla Piya Gher Sadhar Gaye is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 October 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.