
پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی حکومت گھر گھر خوشحالی لانے کیلئے کوشاں رہی ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقتصادی راہداری منصوبہ ناگزیر تھا۔ آج کا پاکستان 3سال پہلے کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔ لوگوں کی خوشحالی اور ملازمتیں فراہم کرنااس حکومت کا عزم ہے
ہفتہ 2 اپریل 2016

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی حکومت گھر گھر خوشحالی لانے کیلئے کوشاں رہی ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقتصادی راہداری منصوبہ ناگزیر تھا۔ آج کا پاکستان 3سال پہلے کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔ لوگوں کی خوشحالی اور ملازمتیں فراہم کرنااس حکومت کا عزم ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچ رہا ہے۔ اس سال بجلی پیدا کرنے کیلئے مشینری کے درآمدی بل میں بھی 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس وقت ملک میں موجود تمام مینو فیکچرنگ یونٹس میں سے 75فیصد یونٹس جنریٹروں کے ذریعے بجلی بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں کیمیکلز، پیٹرو کیمیکلز، مشینری، سیمنٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبے سر فہرست ہیں، بجلی کی کمی کو پورا کرنے اور متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کی وجہ سے صنعتوں کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کا مشاورت کے بعد سٹریٹجک تجارتی پالیسی فریم ورک 2015-18 مرتب کیا جانا خوش آئند ہے۔ اس پالیسی کے مرتب کرنے میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اسٹیک ہولڈر جن میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈسٹرکٹ چیمبر، ٹریڈ ایسوسی ایشنز بھی شامل تھے۔ وسیع مشاورت کے بعد سٹریٹجک تجارتی پالیسی فرہم ورک کے ذریعے تجارت کا ہدف 35 بلین ڈالر کرنے کامقرر کیا گیا۔ تجارتی پالیسی 2015-16کیلئے بجٹ سے 6ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ سٹریٹجک تجارتی پالیسی 2015-18کے تحت قلیل مدتی تجارتی سٹریٹجی بھی مرتب ہو چکی ہے۔ اسکا اندازہ تخمینہ 450ملین روپے برائے سال 2015-16اور 2015-18 کیلئے 1450ملین روپے ہیں۔ناقدین کیلئے اس بات کا اندازہ لگانا اب مشکل نہیں رہا کہ پاکستان درست سمت میں راغب ہو گیا ہے۔
ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا انحصار چار بنیادی ستونوں پر ہے جن میں مصنوعات کی نفاست اور تنوع، مارکیٹ تک رسائی، ادارہ ترقی اور مضبوطی اور تجارت میں سہولت شامل ہیں۔ گورنمنٹ کی خصوصی توجہ 35 بلین ڈالر کے درآمدات کے ہدف، سہولیاتی پالیسی کے ماحول، بہتر مارکیٹ تک رسائی، قرض اور ٹیکس چھوٹ پر ہے تاکہ برآمدات کے ہدف کو ممکن بنایا جا سکے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کا 35ارب ڈالر کا حقیقت پسندانہ اور قابل قبول برآمدات کا ہدف ملکی معیشت میں بہتری کیلئے نہایت سود مند ہے۔ چمڑا، فارماسوٹیکل، ماہی گیری اور جراحی کے آلات کے شعبے کیلئے ایک سہولت سینٹر بھی قائم کیا جائیگا۔
3سال بعد معیشت کی پروفائل کافی حوصلہ افزا ء ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 2016کے بجٹ میں خسارہ 4.3فیصد تک کم ہو سکے گا۔ افراد زر کی شرح کا نیچے آنا ، ٹیکس نیٹ، نجی اور زرعی شعبے کی ترقی کے فنڈز کی فراہمی میں بتدریج اضافے کیلئے کریڈٹ میں اضافے میں توسیع، غیر ملکی ترسیلات میں اضافہ اور 20 ارب ڈالر کے غیر معمولی زر مبادلہ میں اضافہ معیشت کی صحت میں بہتری کی دلیل ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Pakistani Mueeshaat Taraqi Ki Janib Gamzan is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 02 April 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.