پڑھنے کی عادت ڈالنے کے طریقے

اگر گھر میں کتابیں ہوں گی-کتابوں کی قدر ہوگی-اچھی جگہوں پر رکھی ہوں گی رسائل اور اخبارات نگاہوں کے سامنے رہیں گے تو انسان کی فطرت ہے کہ وہ اردگرد کے ماحول کا اثر لیتا ہے

ڈاکٹر مقبول احمد صدیق منگل 21 اپریل 2020

Pharne Ki Adat Dalne K Tariqe
بچوں یا نوجوانوں میں پڑھنے کی عادت ڈالنے کے یہ طریقے ہیں
گھر کا ظاہری ماحول
اگر گھر میں کتابیں ہوں گی-کتابوں کی قدر ہوگی-اچھی جگہوں پر رکھی ہوں گی رسائل اور اخبارات نگاہوں کے سامنے رہیں گے تو  انسان کی فطرت ہے کہ وہ اردگرد کے ماحول کا اثر لیتا ہے--لائبریری رسائل کسی کو بھی پڑھنے پر مائل کرتے ہیں--اسی طرح باتصویر اور کلرڈ کتب خصوصا بچوں کو بہت متاثر کرتی ہیں
والدین یا بڑوں کا اثر
اگر گھر میں والدین یا بڑے کتابیں پڑھنے والے ہوں گے رسائل اخبارات کا مطالعہ کرنے والے اور علمی باتیں شیئر کرنے والے ہوں گے تو اسکی دیکھا دیکھی بچے یا چھوٹے بھی مطالعہ کی طرف رغبت کرنے والے ہوں گے
مزاج کے مطابق
ہر بچے یا نوجوان کی اپنی پسندوناپسند اور رحجانات ہوتے ہیں-اگر اسکا خیال رکھ کر کتابیں یا رسائل اسکے سامنے رکھیں جائیں تو یقینا مزاج کے مطابق ملنے والی کتب بچے یا بڑے ضرور مطالعہ کریں گے چھوٹےبچوں کو کہانیاں لطیفے والی تحریرات اور بڑی بچیوں کو فیشن کوکنگ اور بیوٹی کی کتب اور رسائل خصوصا باتصویر بہت پسند ہوتے ہیں اس سے ان کی پڑھنے کی طرف طبیعت خود بخود مائل ہو جاتی ہے
خاص وقت پر پڑھیں
کتب پڑھنے کے خاص اوقات مقرر کر لینا بھی اچھی عادت ہے مثلا صبح صبح سکول کالج دفتر جانے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت وترجمہ پڑھنا بہت اچھا ہے۔

(جاری ہے)

۔۔بچوں کو یہ بار بار بتانا ضروری ہے کہ اللہ کے کلام پڑھنے سے تمام کاموں میں برکت پڑے گی اس سے اچھے نتائج حاصل ہوں گے اسی طرح دن میں باقی اوقات بھی مقرر کر لیے جائیں کھیل کے وقت کھیل اور پڑھنے کے وقت پڑھنے کے اوقات سے ڈسپلن پیدا ہوتا ہے
پہلے کم صفحات والی کتب پڑھیں
ابتدائی طور پر یہ طریقہ اچھا رہتا ہے کہ نہ پڑھنے والے بچوں کو انکی دلچسپی اور مزاج کے مطابق چھوٹی چھوٹی چند صفحات کی کتب دی جائیں---اور انہیں ایک دو یا چند دن میں ختم کر کے دوسری کتب دی جائیں اسطرح ایک ماہ میں بچے کئی کتابیں پڑھ لیں گے اور اسطرح ایک طرح سے نفسیاتی اثر پڑتا ہے کہ میں نے کئی کتب مطالعہ کی ہیں
بامقصد اور مفید کتب پڑھیں
جسطرح گندی غذا کھائیں گے تو صحت خراب ہوگی اسی طرح ایسی کتب ورسائل جن کے مطالعے سے محض ٹائم پاس ہو اور سیکھنے کو بہت کم یا کچھ نہ ملے اخلاق خراب ہو جائیں--ایسی کےب ورسائل نہیں پڑھنے چاہیئیں--جسطرح بے شمار ٹی وی ڈرامے اور فلمیں ہیں جو بہت بیہودہ اور غیر اخلاقی موضوعات پر مشتمل ہیں اسی طرح بہت سی کتب اور رسائل بھی اخلاق بگاڑنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں لہذا بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے
کتب ہمیشہ والدین اساتذہ کے مشورے سے پڑھنی چاہیئیں --ایسی کتب پڑھنی مفید ہوں گیں جو آپ کی نصابی کتب کو مزید سیکھنے میں مدد دیں اور آپ کے اخلاق کو سنواریں اور کچھ ایسا سیکھائیں جو مستقبل میں کام بھی آئے
پڑھنے کے ساتھ غور کرنے کی عادت ڈالیں
بامقصد اور مفید کتب سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا طریقہ یہ بھی ہے کہ پڑھنے کے ساتھ غوروفکر کرنے کی عادت بھی ڈلوائیں---بچوں اور نوجوانوں کو بتائیں کہ ہر رٹا لگانے یا سرسری پڑھنے کی عادت چھوڑیں بے شک تھوڑا پڑھیں مگر زیادہ سے زیادہ سمجھنے اور غورفکر کی عادت ڈالیں--تاریخ گواہ ہے کہ غوروفکر کرنے والی اقوام نے ہی ترقیات کی ہیں سب ایجادات کے پیچھے یہی عمل کارفرما تھا کہ کسی نے غوروفکر کیا اور ایجاد کر ڈالی---بچوں سے سوال و جواب کرنے سے ان میں غورفکر کی عادت ڈالی جا سکتی ہے
حوصلہ افزائی کریں
پڑھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے ان سے سوال وجواب کرنے کبھی کبھی ٹیسٹ لے کر پھر انہیں انعام وغیرہ دینے بچوں اور نوجوانوں کو حوصلہ ملتا ہے--انکی تعریف کریں ان سے ان کا شوق مزید پروان چڑھے گا

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Pharne Ki Adat Dalne K Tariqe is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 April 2020 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.