تعلیمی اداروں میں مذہبی تعلیم عام کی جائے

قرآن،حدیث اور سیرت پاک ﷺ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں مذہبی تعلیم لازمی قرار دی جاتی قرآن اور حدیث کی بنیاد پر یکساں تعلیم نصاب ملک کے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں رائج کیا جاتاتاکہ ملک میں فرقہ واریت کوہوا نہ ملتی

Chaudhry Abdul Qayyum چودھری عبدالقیوم منگل 19 مارچ 2019

taleemi idaron mein mazhabi taleem aam ki jaye
گزشتہ دنوں حکومت نے ایک بہت ہی اچھا فیصلہ کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے تعلیمی نصاب میں گذشتہ 70 سالوں سے پڑھایا جانے والا مسٹر چپس کا مضمون نکال کر اس کی جگہ معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عبدالرؤف کی تحریرکردہ سیرت پاکﷺ کی کتاب کے مضامین شامل کردئیے گئے ہیں حکومت کا یہ فیصلہ ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اسی طرح خیبر پختونخواہ میں تعلیمی اداروں میں نماز ظہر کا ااہتمام کیا جاتا ہے بلکہ بتایا جاتا ہے کہ کے پی کے صوبے کی حدود میں میں نماز کے اوقات میں پبلک ٹرانپورٹ کی گاڑیاں مساجد کے سامنے کھڑی کی جاتی ہیں تاکہ مسافر نماز ادا کرسکیں ایک اسلامی ملک میں ایسا ہی ہونا چاہیے لیکن یہ کریڈٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کو جاتا ہے جنھوں نے بڑی خاموشی کیساتھ مذہب کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں امید رکھنی چاہیے کہ دیگر صوبوں کی حکومتیں بھی کے پی کے کی تقلید کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں باجماعت نماز کا اہتمام کریں گی تاکہ ہماری نوجوان نسل میں مذہب کی زیادہ سے زیادہ واقفیت اور رغبت ہو۔

(جاری ہے)

اسلام ایک آفاقی دین ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی کریمﷺ پر وحی کے ذریعے اپنی پاک کتاب قران مبین کی صورت میں ہمیں عطا کیا جس میں پوری انسانیت کے لیے رہتی دنیا تک زندگی کے ہر معاملے کے لیے راہنمائی موجود ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کے پارہ نمبر6 سورة المائدہ کی آیت نمبر 3 میں واضح طور پر فرمایا ہے کہ آج سے تمھارے لیے تمھارا دین کامل کردیا ہے۔

اس الہامی کتاب میں ہمارے ہرسوال کا جواب ا ور ہر مسئلے کا حل موجود ہے قرآن پاک کے پارہ نمبر 17 آیت نمبر؛ 70 سورة الحج میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ؛ کیا تو نے نہ جانا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بے شک یہ سب ایک کتاب میں ہے بے شک یہ اللہ پر آسان ہے؛ اسی طرح پارہ نمبر؛ 14سورة النخل،آیت نمبر89 میں ارشاد خداوندی ہے ؛ اور جس دن ہم ہر گروہ میں ایک گواہ انھیں میں سے اٹھائیں گے کہ ان پر گواہی دے اور اے محبوبﷺ تمھیں ان سب پر شاہد بنا کر لائیں گے اور ہم نے تم پر یہ قرآن اتارا کہ اس میں ہر چیز کا روشن بیان ہے اور ہدایت اور رحمت، بشارت مسلمانوں کو؛۔

نبی کریمﷺ کے بعد قران کی تعلیمات ہم تک پہنچانے کا فریضہ ا ولیائے اللہ اور علمائے کرام ہیں اسی لیے اولیائے کرام اور علمائے کرام کا ہمارے مذہب میں بڑا اہم کردار اور اہمیت ہے ۔
آپ رحمت العالمینﷺ کی امت کے اولیائے اللہ اور علمائے کرام کا درجہ پہلی امتوں کے انبیاء کرام کے برابر بیان کیا جاتا ہے یہ مقام اور مرتبہ جہاں اولیائے اللہ اور علمائے کرام کے بڑے اعزاز کی بات ہے تو وہاں یہ اعزاز بہت بھاری اور اہم ذمہ داری کا متقاضی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب کے احکامات اور آقائے دوجہاںﷺ کی حدیث اور سیرت پاک کے تمام تر پہلو اصل حالت میں امت تک پہنچائیں تاکہ مسلمان اس سے راہنمائی حاصل کرسکیں۔

پارہ 6 1سور ة طہ آیت نمبر؛ 44 قران پاک میں تبلیغ کے بارے ارشاد ہے؛ اس سے نرم بات کہنا اس امید کیساتھ کہ وہ دھیان کرے یا کچھ ڈرے؛قرآن مبین چونکہ عربی زبان میں ہے جسے عرب ممالک کے علاوہ دوسرے ممالک میں نہیں سمجھا جاتا اس لیے قرآن کی تعلیمات اور پیغام کو سمجھنے کے لیے عربی زبان کا جاننا لازمی ہوتا ہے اسی لیے علمائے کرام اور اولیائے اللہ اپنے اللہ کے قرآن کو سمجھنے کے لیے عربی زبان پر عبور حاصل کرتے ہیں۔

جس کے بعد علمائے کرام مساجد اور مدرسوں میں قرآن کی تعلیم دیتے اور اولیائے اللہ تبلیغ کے ذریعے دین کو عام کرنے کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔
لیکن یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے ہاں دینی اور مذہبی تعلیم دینے والے اداروں یا مدرسوں کی تعداد آبادی کے مقابلے میں بہت کم ہے جس کیوجہ سے مستند علمائے کرام کی تعداد بھی بہت کم ہے ہمارے گھروں میں چھوٹے بچوں کو دینی تعلیم کے حصول کے لیے مساجد میں بھیجا جاتا ہے تاکہ بچے قرآن کی تعلیم حاصل کر سکیں لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان مساجد میں درس دینے والے اکثر مولوی حضرات کی مذہبی تعلیم واجبی سی ہوتی ہے کیونکہ ان میں اکثر مولانا حضرات کسی مستند د ینی ادارے یا مدرسے کے تعلیم یافتہ یا تربیت یافتہ نہیں ہوتے جس کیوجہ سے یہ لوگ بچوں کو صیح طریقے سے دینی تعلیم نہیں دے سکتے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کی تعلیم کو سمجھنے اور عام کرنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔یہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے پاکستان کو وجود اور قیام ہی اسلام کے نام پر ہوا تھا پاکستان کے آئین،سیاست اور حکومت کی اساس ہی اسلام ہے اس لیے یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ قرآنی تعلیمات کو عام کرنے اور اسلام کے فروغ کے ٹھوس اقدامات کرے لیکن افسوس کہ اس اہم ترین مسئلے اور ذمہ داری پوری کرنے پر کسی بھی حکومت نے چنداں توجہ نہیں دی۔

ہر حکومت نے مذہب کی تمام تر ذمہ داری علمائے کرام اور اولیائے اللہ کے ذمہ سمجھ لی ۔جس کا نتیجہ یہ ہے مذہب کے نام پر کئی مسئلے اور قباحتیں پیدا ہو چکی ہیں۔ہمارا مذہب اسلام امن،محبت،بھائی چارے ، رواداری اور برداشت کا پیامبر مذہب ہے ایک خدا ایک قران اور ایک رسول کی بنیاد پر مسلمانوں کو بھی ایک ہونا چاہیے تھا لیکن حکومتوں کی غیرذمہ داری اور عدم دلچسپی کیوجہ سے ایسا نہیں ہوا حالانکہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ نہ صرف مذہب کی ترویح کے لیے ریاستی ذمہ داریا ں پوری کرتی اس کے لیے مستند دینی اداروں اور علمائے کرام کی سرپرستی کرنے کی ضرورت تھی ۔

علاوہ ازیں قرآن،حدیث اور سیرت پاک ﷺ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں مذہبی تعلیم لازمی قرار دی جاتی قرآن اور حدیث کی بنیاد پر یکساں تعلیم نصاب ملک کے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں رائج کیا جاتاتاکہ ملک میں فرقہ واریت کوہوا نہ ملتی لیکن افسوس کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر حکومت نے اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ملک میں مذہب کے نام پر مسلمانوں کو کئی مسالک اور فرقوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مسلمان پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں انتشار کا شکار ہیں ۔

دوسری طرف شیطان اور اس کے پیروکار مسلمانوں کو بہکانے میں مصروف ہیں یہ شیطانی قوتیں ازل سے اللہ کے ماننے والوں کو بہکانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ مسلمان کمزور ہو کر رہیں۔اس وقت ملک میں اسلام دشمن قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔اب چونکہ ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو چکی ہے ملک میں تبدیلی لانا حکومت کا اہم ایجنڈہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو چاہیے کہ اپنے تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کرے اس کے لیے قرآن،حدیثﷺ کی روشنی میں مستند اور جید علمائے کرام کی مدد سے مذہبی تعلیم کا یکساں نصاب بنایا جائے اور اسی یکساں مذہبی نصاب کو مدرسوں،مساجد سمیت تمام سرکاری سکولز،کالجز اور یونیورسٹیوں میں رائج کیا جائے پرائمری سکول سے لے کر یونیورسٹی تک مذہبی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے اس کے نتیجے میں جہاں ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے میں بہت زیادہ مدد ملے گی وہاں اس کے بے شمار فوائد سامنے آئیں گے ملک میں اتحاد اور یگانگت کی فضا پیدا ہوگی اور انشااللہ پاکستان مضبوط ہونے کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کرے گا

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

taleemi idaron mein mazhabi taleem aam ki jaye is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 19 March 2019 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.