یہ زندگی بڑی مختصر ہے، اس کی قدر کیجیے

قارئین! یہ زندگی بہت مختصر ہے ۔ا س لیے ہمیں اس کو اپنے اور دوسرے لوگوں کے بھلے کے لیے گزارنا چاہیے۔ہمیں اس لیے پیدا نہیں کیا کہ وقت کو دھکا دے کراپنی زندگی برباد کرے، کیونکہ ہم ہمیشہ کے لیے زندہ نہیں رہیں گے

جمعہ 7 فروری 2020

yeh zindagi bari mukhtasar hai, is ki kadar kijiye
تحریر: رحمان اللہ

زندگی اللہ تعالیٰ کے طرف سے انسان کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس دنیا اور اس میں اپنے بندوں کو کسی خاص مقصد کے لیے پیدا کیا ہے، انسان و جنات کو اس لیے پیدا کئے ہیں کہ ان کی عبادت کرے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسانوں کو بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہیں، اچھی زندگی دی ہے، ہمارے لیے خوبصورت پہاڑ ، دریا ،بڑی بڑی چٹانیں ، ٹھند و گرم چشمیں اور بہت ساری اور چیزیں بنائی ہیں جس سے انسان فائدہ حاصل کرلیتے ہیں اور ان چیزوں سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

زندگی میں کسی ایک انسان کے ساتھ اور بھی بہت سارے لوگوں کی زندگیاں وابستہ ہوتی ہیں ، جیسے ہم سادہ الفاظ میں رشتے کہتے ہیں۔ دراصل زندگی ان ہی کی خاطر جیا جاتا ہے، ان ہی کو خوش کرنے میں، ان ہی کی مدد کرنے میں اور ان ہی کو دکھانے میں۔

(جاری ہے)

قارئین! یہ زندگی بہت مختصر ہے ۔ا س لیے ہمیں اس کو اپنے اور دوسرے لوگوں کے بھلے کے لیے گزارنا چاہیے۔

ہمیں اس لیے پیدا نہیں کیا کہ وقت کو دھکا دے کراپنی زندگی برباد کرے، کیونکہ ہم ہمیشہ کے لیے زندہ نہیں رہیں گے۔ ہمیں ایک دن اس فانی دنیاسے جانا ہوگا، لیکن ہم یقین ہی نہیں کرتے۔اگر ہمارا یہ یقین پختہ ہوجائی کہ ایک دن ہمیں اس دنیا سے ضرور جانا ہے توہم کبھی بھی کسی کا برا چاہے گے اور نہ اپنا وقت ضائع کرینگے ۔کیونکہ ہم جانتے اور سوچتے ہو گے کہ ہمارے پاس بس صرف تھوڑ ا سا وقت ہے۔

اس لیے ہم اپنی زندگی بہترسے بہتربنانے کی کوشش کریں گے۔ اگرہم ہر دن ، ہر لمحہ اپنی زندگی پر غور کریں ، سوچیں کہ آج ہم نے کیا کیا؟ کیا ہم ان لمحات سے مطمئن ہیں؟ اور کیا ہم سے ہمارا خالق اور ان کی مخلوق ناراض تو نہیں؟ کیونکہ موت کسی بھی وقت آسکتی ہے۔کیوں نہ ہم موت سے پہلے پہلے اپنی تیاریاں مکمل کرلے، آخرت کیلئے بھی اور دنیا کیلئے بھی۔

پہلے تو ہمیں آخرت کے لئے سوچھنا چاہیے۔دوسری طرف ہمیں دنیا میں بھی زندگی جینے کے گر جاننا چاہیے کہ ہم نے اپنے رشتہ داروں ، خاندان او ر وہ لوگ جو ہم سے کسی نہ کسی طرح اٹیچ ہے ، ان سے ہمارا تعلق کیسا رہا ہے۔کیا ہماری زندگی ان کے لیے کوئی اہمیت رکھتی ہے؟ اگر نہیں تو یقین جانیئے ، ہماری زندگی کا کوئی مقصد نہیں۔ اور جب زندگی کا کوئی مقصد ہی نہ ہو توپھر انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

 یہ زندگی ختم ہونے والی چیز ہے ۔ ایک دن ہمیں یہ احساس ضرور ہو جائے گا کہ ہم نے اپنی زندگی کیسی گزاری ؟ لیکن افسوس یہ احساس ہمیں اکثر اس وقت ہوجاتا ہے جب ہم کچھ بھی نہیں کر پاتے۔ انسان کے جب کچھ کرنے کے دن گزر جاتے ہیں تو وہ اپنی گزری ہوئی زندگی کے تمام اچھے اور برے کاموں کو یا دکرتا ہے، لیکن اس وقت وہ صرف یادوں تک ہی محدود رہتا ہے۔

اس لیے تب ہی اپنی زندگی کے بارے میں سوچھنا چاہیئے جب ہم کچھ کر سکتے ہیں۔
اگر ہم اپنی زندگی کو ایک موقع سمجھ کر اسے دوسروں کی بھلائی کے لئے گزارے تو ہم معاشرے کیلئے اچھے اور رول ماڈل ثابت ہو ں گے۔ ہم اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی تبدیل کر دیں گے۔ خود بھی خوش اور پر سکون زندگی گزاریں اور دوسروں کو بھی پر سکون زندگی گزارنے دیں۔آپ زندگی کی قدر کرے تو زندگی بھی آپ کی قدر کرے گی، جب زندگی آپ کی قدر کرے گی تو پھر پورا جہان آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔

زندگی کیا ہے ؟ پیدائش اور موت کے درمیان معمولی فاصلے کا نام ہے ۔تو اس فاصلے کو بہترین بنائے۔اگر آپ نے کوئی کام شروع کرنا ہے توکل کی انتظارنہ کیجئے کیا پتا کل ہو نہ ہو۔زندگی کی ہر موڑ پہ اچھے اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرے۔کیونکہ اخلاق ہی انسان کے پاس سب سے مظبوط ہتھیار ہوتے ہیں، جیسے اللہ تعالیٰ بھی پسند کرتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

yeh zindagi bari mukhtasar hai, is ki kadar kijiye is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 February 2020 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.