شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ْ اہلکار شہید ،ْ دو زخمی

گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑاکا میرعلی میں بارودی سرنگ کے دھماکے پر افسوس کا اظہار

جمعرات 11 جنوری 2018 19:19

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ْ اہلکار شہید ،ْ دو زخمی
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ سروبی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں سپاہی امان اللہ شہید جبکہ حوالدار فضل عباس اور سپاہی نفیس زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

دھماکے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے میرعلی میں بارودی سرنگ کے اس دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز قوم کے اصل ہیروز ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے شہدا کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں