شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسزکی گاڑی پرراکٹ حملہ،2 سکیورٹی اہلکار شہید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 فروری 2018 14:00

شمالی وزیرستان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری 2018ء) : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی پرراکٹ حملہ کیاگیاہے،راکٹ حملے میں دوسکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پردہشتگردی نے راکٹ حملہ کیاہے۔راکٹ حملے میں 2اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔حملے میں سکیورٹی فورسزکے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیااور مشتبہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔جبکہ راکٹ حملے سے متعلق شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں