
اسلام آباد ،راولپنڈی میں ختم بخاری شریف کی تقریبات
اتوار 25 مئی 2014

عبدالقدوس محمدی
(جاری ہے)
حیرت ہوتی ہے کہ قاضی عبدالرشید دارالعلوم فاروقیہ کے انتظام وانصرام کی بھاری ذمہ داریاں بھی نبھاتے ہیں ،وسائل کا بندوبست بھی کرتے ہیں ،شیخ الحدیث کی حیثیت سے درس وتدریس میں بھی مصروف عمل ہیں ،وفاق المدارس کے سب سے فعال اور مستعد ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہیں اور اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں جمعیت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے ہر دینی ،ملی ،مسلکی معاملے میں ہر اول دستے کا کردار بھی اداکرتے ہیں ۔ہم چونکہ اسلام آباد کے اقصا المدینة میں ہیں اور دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی کے اقصا المدینة میں اس لیے ہمیں سال میں صرف ایک مرتبہ ختم بخاری شریف کی تقریب میں آنا ہوتا ہے اور سو دفعہ سوچ سوچ کر رخت سفر باندھتے ہیں اور قاضی صاحب ہر اجلاس میں ،ہر معاملے میں ،ہر موقع پر موجود ہوتے ہیں ۔صرف اسلام آباد راولپنڈی ہی نہیں ہزارہ کے کہساروں سے لے کر کشمیر کی وادیوں تک اور اٹک سے لے کر چکوال اور جہلم تک اوپر تلے جلسوں اور پروگراموں میں خطبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاق المدارس کے قائدین اور اکابر کی خدمت قاضی صاحب کا ایسا اعزاز ہے جس پر ہمیشہ ہی رشک آتا ہے ۔
ختم بخاری شریف سے بات چلی تھی اور دور نکل گئی ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دارالعلوم فاروقیہ کی ختم بخاری شریف کی تقریب اپنی مثال آپ تھی ۔اس سال چونکہ غزالی دوراں حضرت مولانا مفتی زرولی خان اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر تشریف لائے تھے اس لیے ان کی آمد نے اس تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔حضرت مفتی صاحب نے جس شرح وبسط کے ساتھ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اسے سن کر دل باغ باغ ہو گیا ۔اللہ اللہ ایسا بے مثال حافظہ ،اسماء الرجال پر ایسی گرفت ، محدثین ومصنفین کے بیان کردہ علمی نکات اس حد تک ازبرکہ انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے ۔اور پھر حضر ت مفتی صاحب کی شخصی وجاہت سونے پر سہاگہ ثابت ہوتی ہے جبکہ ان کا اندازِ بیاں سماں باندھ دیتا ہے ۔ ان کے علاوہ خطیب نکتہ داں علامہ عبدالکریم ندیم کایادگار خطاب بھی اس تقریب میں خاصے کی چیز تھی جبکہ ولی کامل ،یادگار اسلام مولانا عبدالغفور صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی موجودگی اور سرپرستی نے تقریب میں روحانیت اور نورانیت کا رنگ بھر دیا تھا ۔اللہ رب العزت دارالعلوم فاروقیہ کو آباد رکھے اور حضرت قاضی صاحب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور اس قسم کی تقریبات کا انعقاد سدا ہوتا رہے ۔
اسلام آباد راولپنڈی کے ختم بخاری کی تقریبات کا تذکرہ دارالعلوم مدنیہ مرحبا مسجد کی تقریب ختم بخاری کے بغیر ادھورا رہے گا ۔ برادر مکرم مولانا نعمان حاشر جواں سال عالم دین ہیں۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا انہوں نے اپنی مسجد میں ایک چھوٹے سے مدرسہ کی بنیاد ڈالی جو صرف چند برسوں میں ایک معیاری دارالعلوم کی شکل اختیار کر گیا ۔مشائخ اور اکابر کی دعاوٴں کی برکت سے طلباء متوجہ ہوئے ۔ مولانا قاضی مشتاق جیسی متقی ،صاحب عزیمت شخصیت نے شفقت فرمائی اور دارالعلوم مدنیہ میں بخاری شریف کی تدریس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور ماشااللہ اس سال مرحبا مسجد میں پہلی دفعہ تکمیل بخاری کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی ۔ترجمان مدارس دینیہ ،آیة الخیر ،وکیل اہل حق مولانا محمد حنیف جالندھری اس نوخیز ادارے اور نووارد مولانا نعمان حاشر کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی طور پر تشریف لائے ۔اپنے روایتی انداز سے یادگار خطاب فرمایا ۔پیر طریقت حضرت مولانا سید شبیر ا
حمد کاکاخیل کی دعا سے یہ مبارک محفل اختتام کو پہنچی ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عبدالقدوس محمدی کے کالمز
-
آزادی مارچ اور دینی مدارس
بدھ 9 اکتوبر 2019
-
رفاہی ادارے نوجوانوں کو بھکاری نہیں بلکہ کسب حلال کا عادی بنائیں !
جمعہ 29 ستمبر 2017
-
عالمی اجتماع…اہل حق کی نشاة ثانیہ کی انگڑائی
جمعہ 7 اپریل 2017
-
عمران خان کے نام کھلا خط
جمعہ 26 ستمبر 2014
-
اسلام آباد ،راولپنڈی میں ختم بخاری شریف کی تقریبات
اتوار 25 مئی 2014
-
علمی وروحانی تقریبات کی دھنک
جمعہ 23 مئی 2014
-
پشاور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی حیرت انگیز تقریب
ہفتہ 29 مارچ 2014
-
انتہا پسندی ۔۔۔۔ کیوں جنم لیتی ہے؟
جمعہ 17 مئی 2013
عبدالقدوس محمدی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.