
آزاد انسان
ہفتہ 29 مئی 2021

علی ہادی
آزاد انسان وہ انسان ہوتا ہے جو اپنی نمو اوررتقا کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے مقابلہ کرتا ہے ،وہ مشکلات اور رکاوٹوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیک دیتا ۔ اور نہ ہی وہ کسی قسم کی غلامی کو پسند کرتا ہے۔ آزاد انسان کے خیالات ، سوچ، فکر اور حتیٰ کہ اس کا طرز زندگی بھی اس کی آزادی کا منہ بولتا ثبوت ہوہوتا ہے ایسے انسان کو چاہے پابند ِسلاسل کیا جائے یا پھر سولی پہ لٹکایا جائے مگر وہ اپنے نظریے اور افکار سے نہیں ہٹے گا ۔ اس موقع پر مجھے سقراط کے وہ تاریخی جملے یاد آگئے جو اس نے اپنی موت سے کچھ دیر قبل جوری کے سامنے کہے تھے، جب سقراط کو جوری نے سزائے موت سنائی مگر اس شرط پر اسے معافی دینے کا وعدہ کیا کہ تم اپنے افکار اور نظریات کو جھٹلا دو، مگر سقراط نے ان کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے وہ تاریخی جملے ادا کئے جو فلسفے کی کتابوں میں امر ہوگئے اور بعد ازاں ایک ضرب المثل بن گئے، سقراط نے کہا " اپنے نظریات کو جھٹلا کر میرے زندہ رہنے کا کیا فائدہ" یہ کہہ کر زہر کا پیالہ پی لیا۔
آزاد خیال انسان جسمانی قید و بند تو برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے نظریات اور سوچ کو کسی کا پابند نہیں کر سکتا۔
ایک آزاد خیال انسان چاہے غلامی کے ماحول میں ہی کیوں نہ ہو مگر پنے خیالات کو کسی کا پابند اور کمزور پڑنے نہیں دیتا، اپنے نظریات سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور ان میں شعور پیدا کرتا ہے۔ ایسے ہی لوگ معاشرے میں انقلاب برپا کرتے ہیں ، لوگوں کو غلامانہ سوچ سے آزاد کرتے ہیں ، یا کم از کم لوگوں میں امید پیدا کر دیتے ہیں۔
کسی نے کیا خوب کہا ہے
"زندہ انسان وہ نہیں جس کا جسم زندہ ہو بلکہ زندہ انسان وہ ہے جس کی فکر زندہ ہو، کیونکہ ا نسان اپنی فکر سے ہی زندہ رہتا ہے"۔
(جاری ہے)
ایک آزاد خیال انسان چاہے غلامی کے ماحول میں ہی کیوں نہ ہو مگر پنے خیالات کو کسی کا پابند اور کمزور پڑنے نہیں دیتا، اپنے نظریات سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور ان میں شعور پیدا کرتا ہے۔ ایسے ہی لوگ معاشرے میں انقلاب برپا کرتے ہیں ، لوگوں کو غلامانہ سوچ سے آزاد کرتے ہیں ، یا کم از کم لوگوں میں امید پیدا کر دیتے ہیں۔
کسی نے کیا خوب کہا ہے
"زندہ انسان وہ نہیں جس کا جسم زندہ ہو بلکہ زندہ انسان وہ ہے جس کی فکر زندہ ہو، کیونکہ ا نسان اپنی فکر سے ہی زندہ رہتا ہے"۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.