
مسجد قرطبہ مسلمانوں کے عہد رفتہ کی یاد
پیر 20 جولائی 2020

الطاف ستی
دوسری طرف مختلف علاقوں میں مسلمان قبیلوں کے اندر بھی اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے اور ان کی دشمنی عیاں ہونے لگی شمالی اسپین کے عیسائ ان چیزوں کا بہتر طریقے سے فائدہ اٹھانے لگے اور آہستہ آہستہ وہ مسلمانوں کو شکست دینے لگے
مسلمانوں کی شکست کی بڑی وجہ یہ بنی کہ وہاں کے لوکل عیسائی اور یہودی مسلمانوں سے تنگ آنا شروع ہو گئے اس کی وجہ معاشرے میں انصاف کا ناپید ہونا اور ظلم اور جبر
کا پروان چڑھنا تھا اس طرح یہی عیسائی اور یہودی مسلمان حکمرانوں کے باغیوں سے مل گئے اور آہستہ آہستہ شمالی سپین کے عیسائ قبیلوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر حملہ آور ہونے لگے اور اس طرح کرتے کرتے مسلمان اپنے علاقوں کو کھونا شروع ہوگئےاور یوں پندرہویں صدی کے اختتام تک اسپین پر مکمل عیسائیوں کا کنٹرول ہو چکا تھا
مسلمانوں کے زوال کی اہم وجوہات میں ایک وجہ یہ بھی تھی کہ مسلمان نانصافی کرنا شروع ہوگئے تھے اور اس کے ساتھ غیر مسلموں کے ساتھ تشدد اور غلامی کی اس روش کو قائم کیے ھوئے تھے جس کی وجہ سے عیسائی اور یہودی مسلمانوں سے متنفر ہو چکے تھے اور ساتھ ھی مسلمانوں کے اندر بھی اختلافات کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی تھیں جس کی وجہ سے مسلمان آپس میں دست و گریبان ہوگئے
مسلمانوں کے زوال کی جو وجہ ہندوستان میں بھی سامنے آئ وہ بھی یہی تھی کہ جب بھی مسلمانوں نے دین اسلام سے منہ موڑا انہوں نے شکست ہی کھائی اور ایسی شکست کھائی کہ ان کی حالت غلاموں جیسی ہوگی اور وہی حکمران غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے مسجد قرطبہ بہت ہی بڑی اور خوبصورت عمارت ہے اور اس عمارت کو اب عیساہیوں نے کلیسا میں تبدیل کر دیا ہے اور یہاں پر مسلمانوں کا نام و نشان نہیں مسلمانوں کو اس مسجد میں اب تو نماز تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ہے مسجد قرطبہ دیکھنے میں تو ایک عمارت ہے مگر یہ مسلمانوں کی ناکامی اور ان کی اسلام سے روگردانی کا ایک بہت بڑا جیتا جاگتا ثبوت بھی ہے
اللہ نے اپنی پاک کتاب قرآن پاک میں بھی مسلمانوں کو واضح کیا ہے کہ جب تم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو گے تو تم دنیا کی ایک مضبوط قوم بنے رہو گے آج مسجد قرطبہ میں عیسائی عبادت کرتے ہیں مگر یہ عمارت جب تک دنیا میں قائم رہے گی یہ مسلمانوں کے منہ پر ایک طمانچہ کی صورت میں موجود رھے گی
ہم اللہ سے ہر وقت گلہ شکوہ کرتے رہتے ہیں کہ یا اللہ ہم دنیا میں اتنے کمزور اور ناتواں کیوں ہیں مگر کیا ہم نے اپنی ناکامیوں اور اپنی کمزوریوں پر نظر ڈالی ھے
اگر آج بھی ہم نے دین اسلام کی راستے پر چل کے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے نہ تھاما تو یہ کوئی شک نہیں کہ ہمارا حال بھی اسپین کے مسلمانوں کی طرح ہی ہوگا
اکیسویں صدی میں بھی ہم بری حالٹ میں کھڑے ھیں اور ریزہ ریزہ ہیں اور اگر ہمارا یہی حال رہا تو ہم اسی طرح آگے بھی ریزہ ریزہ ہی رہیں گے اور غیرمسلموں کے رحم و کرم پر زندہ رھیں گے
مسجد قرطبہ کی عمارت جب تک قائم رہے گی یہ مسلمانوں کی ناکامی کا ایک منہ بولتا ثبوت رہے گی اور مسلمانوں کو چاہیے کہ اس عمارت سے سبق سیکھے بہترین حکمرانی کا راز معاشرے کے اندر انصاف کی فوری فراہمی اور حکمرانوں کی رحمدلی کا رویہ ہے جب حکمران ایسے رہے انہوں نے دنیا پر حکمرانی کی اور جب حکمران نانصاف اور بے رحم ہو گئے تو ان کا شیرازہ بکھر گیا اور انکو شکست فاش ہوئی
بطور مسلمان اگر ہم نے اپنے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے تو ہمیں مسجد قرطبہ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا اور اگر ہم اس کو وزٹ کر سکیں اور اس کو جا کر دیکھیں تو ہمیں مسلمانوں کے عہد رفتہ کی یاد بھی تازہ ہوگی اور ان کے تمام فن تعمیر کی شاہکار کو دیکھنا بھی ہو گا کہ کتنے عظیم لوگ تھے جنہوں نے یہ مسجد تعمیر کی اور اپنی محنت لگن اور ایمان کی طاقت سے اس مسجد کو تعمیر کیا جو کہ امت مسلماہ کی فن شاھکاری ان کی اہلیت ذہانت اور محنت کا ایک منہ بولتا ثبوت ھے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
الطاف ستی کے کالمز
-
عرب قوم کی بربادی کا آغاز
ہفتہ 15 اگست 2020
-
پاکستان کی جارحانہ خارجہ پالیسی
پیر 10 اگست 2020
-
ہم ناکام قوم کیوں ہیں
ہفتہ 1 اگست 2020
-
چائنیز سامراج کی غلام قومیں
جمعہ 24 جولائی 2020
-
پاکستان کی روحانی طاقتیں - قسط نمبر 2
جمعرات 23 جولائی 2020
-
جنوبی چین کا سمندر ایک نیا جنگی اکھاڑہ
بدھ 22 جولائی 2020
-
مسجد قرطبہ مسلمانوں کے عہد رفتہ کی یاد
پیر 20 جولائی 2020
-
آیاصوفیہ کا خوف کیوں؟
اتوار 19 جولائی 2020
الطاف ستی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.