پاکستان کی روحانی طاقتیں - قسط نمبر 2

جمعرات 23 جولائی 2020

Altaf Satti

الطاف ستی

جیسا کہ میں نے اپنی پچھلی تحریر میں لکھا تھا کہ پاکستان پاکستانیوں کے لیے نہیں بلکہ اسلام کو زندہ رکھنے اور اس کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا یہ سب کچھ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور اس کے حکم سے ہوا ہے تاکہ اسلام مخالف قوتوں کی سرکوبی کے لیے ایک طاقت کو تیار کیا جا سکے دوسرے الفاظ میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو تمام اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اکیلا اور تن تنہا کھڑا ہے اس کے علاوہ سر زمین پاکستان میں اللہ کے پاک ولی اولیاء کی قبریں اور مزارات بھی موجود ہیں جو آئے روز پاکستان کی سرزمین پر  اللہ  کی تجلیات اور فیوض و برکات نچاور کرتی رہتی ہے
اللہ کے نیک  لوگوں اور ولیوں کا سرزمین پاکستان پر آنا اور یہاں پر زندگی بسر کرنا اور دین اسلام کی خدمت کرنا یہ بھی اللہ کی منشا اور فضل و کرم سے ہی ہوا انہیں ولی اولیاء کی وجہ سے ھندوستان کی سرزمین پر اسلام کا بول بالا رھا  
سلطنت عثمانیہ کی تحلیل کے بعد ایک ایسی اسلامی طاقت کا قیام بہت ضروری تھا جو  اسلام دشمن قوتوں کی سرکو بی اور ان کے عزائم کو نا مکمل کرنے میں ان کے آگے سیسہ پلائی کی دیوار اور چٹان بن کر موجود رہے بار ہار ناکامیوں اور غلطیوں کے باوجود بھی الحمدللہ پاکستان ایک بہت عظیم فوجی طاقت کے طور پر دنیا کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے
حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے مجھے مشرق سے خوشبو آتی ہے اور اس طرح ہند کے بارے میں بھی مختلف احادیث میں موجود ہے اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ  قیام پاکستان کا وجود ان احادیث کو مکمل کرنے کی طرف ایک پہلا قدم ہے
 مجھے آج بھی میڈلین البرائٹ جو امریکہ کی سیکرٹری خارجہ تھی ان کا بیان یاد ہے جس میں وہ پاکستان کو ایک گلے کی ہڈی سے تشبیہ دے رہی تھی جس کو نہ نگلنا آسان نہ نکالنا آسان ہے
اس بات کا اشارہ دراصل ان تمام شیطانی قوتوں کا پاکستان کو کمزور کرنے کے تمام حربوں کو ناکام بنانا اور ان کا مؤثر جواب دینا شامل تھا
پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایک نیوکلیئر  اسٹیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جن کے پاس دنیا کی جدید میزائل  ٹیکنالوجی بھی  موجود ھے
 آنے والے وقتوں میں انشاءاللہ افغانستان ایران اور ترکی کے لوگ بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے بہت بڑی فوجی طاقت کے ساتھ ہوں دنیا کے سامنے آئیں گے اور یہی وہ بہت بڑی فوجی طاقت مشرق سے دجال کے خاتمہ کے لئے عرب کے ممالک کی طرف روانہ ہوگئی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :