سلطنت عمان کا پچاسواں قومی دن اور کامرانیوں کا سفر
اتوار 22 نومبر 2020

امیرحمزہ
عمان کے قومی دن کی آمد آمد ہے، اس یادگار موقع پر ہمارے بہادر کمانڈر اور شہسوار ہمیں اپنے جنگی گھوڑے پر دکھائی نہیں دے رہے، ہمارے محبوب قائد سلطان قابوس ہمیں افسردہ وغمگین چھوڑ کر حضرت موسی علیہ السلام کا یہ قول کہتے ہوئے اپنے رب کے ہاں پہنچ چکے كہ (اے میرے رب میں نے تیرے پاس آنے میں اس لئے جلدی کی تاکہ تو مجھ سے راضی ہوجائے)۔ وہ اس سفر پر روانہ ہوچکے جس پرہم سب نے ایک نہ ایک دن ضرور جانا ہے، لیکن جاتے جاتے وہ اپنی تمام ذمہ داریاں بطورِ احسن سرانجام دے کر اور اپنے عوام کے بہت سے خوابوں کی تعبیر پوری کر گئے ہیں۔ ستر کی دہائی میں جب انہوں نے زمامِ اقتدار سنبھالا تو اس وقت سے لے کر اپنی زندگی کے آخری لمحات تک اپنی عوام سے کیا گیا کوئی ایسا وعدہ نہیں تھا جو انہوں نے وفا نہ کیا ہو، عوام الناس نے بھی اپنے رب کے بعد آپ ہی کو اپنا مونس، غمخوار وسربراہ سمجھا، لوگ آپ کے گرد محبت والفت کے دیپ لئے اکھٹے ہوگئے، آپ نے ہر میدان اور ہر شعبے میں اصلاح وترقی کی بنیاد رکھی، آپ نے اپنی دور اندیشی کے سبب ملک کے اندرونی معاملات، سیاسی ومعاشرتی احوال کو اپنے اصلاحی پروگراموں میں ہمیشہ ترجیح دی، اور اپنے ملک کو اندھیروں سے نکال کرروشنیوں کے سفر پر گامزن کیا، آپ نے اپنے ملک کی پاک طینت مٹی میں اصلاحات کے ایسے بیج بوئے جن سے گھنے کثیر شاخوں والے ایسے درخت پیدا ہوئے جن کے پھول خوشبودار اور پھل اور میوے رس دار اورمیٹھے تھے۔
ترقی وخوشحالی کا یہ سفر زندگی کے تمام شعبوں میں رواں دواں رہا، جس سے شہریوں کی معاشی معاشرتی اور فکری بلندی بامِ عروج پر پہنچی ، کامیابیوں اور کامرانیوں کا فاتحانہ سفر خارجہ امور میں بھی جاری وساری رہا ، ایک متوازن پالیسی جس نے عالمی دنیا کو درپیش فاصلوں کو ہمیشہ کم کیا ، اتحاد ویگانگت کا درس دیا ، دوستوں کا ان کی آزمائشوں میں مکمل ساتھ دیا ، انہیں مشکلات سے نجات دلائی ، اور اس بارے میں مکمل رازداری سے کام لیا تاکہ دوستوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے یا اپنے دلوں میں عجب نہ آجائے۔ جارحانہ عزائم کا جواب ہمیشہ اچھے الفاظ، عمدہ کردار اورحسن سلوک و حسن اخلاق سے دیا ، یہاں تک کہ اب دنیا اس ارض وطن کو امن کی فاختہ اور سلامتی کے قلعے جیسے القاب سے پکارنے لگی ہے ، ریاستیں اپنے مشکل مسائل ، سنگینیوں اور درپیش عظیم مصائب کے حل کے لئے اسی سلطنت کی جانب رجوع کرنے لگے ہیں۔ہماری سلطنت خاموشی سے مشورے دیتی اور مناسب وقت پر مداخلت کرتی ہے ، انتہائی پیچیدہ اموراور مشکل ترین مسائل کو حل کرتی ہے یہاں تک کہ یہ دنیا بھر میں امن اور باہمی ہم آہنگی کے میدان میں شہرت حاصل کر چکی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آج ہر طرف اقتدار کے لئے چھینا جھپٹی اور رسہ کشی ہے،بہر صورت کرسی تک پہنچنے کی کوشش ہے چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے، اور یہ رسہ کشی نہ صرف ہمارے عرب ممالک بلکہ دنیا بھر میں دکھائی دیتی ہے اور ان سب میں سر فہرست دنیا کی قیادت کرنے والا خود امریکا ہے، جبکہ سلطنت عمان نے اس بارے میں ایک انوکھا تجربہ پیش کیا ہے، جسے دنیا بھر نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور سراہا ہے۔
ملک کے سلطان جناب ہیثم بن طارق کو انتقال اقتدار آسانی ، خاموشی ، بغیر کسی شور شرابے اور کھینچاتانی کے نہایت پرامن ومحفوظ ماحول میں منتقل ہوا، تمام دنیا نے انتقال اقتدار کے اس عمل کو سراہا، جو نہایت تسلی بخش حالت میں یقین واعتماد کی فضا اور عمانی عوام کی زبردست حمایت کے ساتھ رو پذیر ہوا، عوام نے نئے سلطان کے تاریخی کردار، بلند مرتبت اور وطن کے لئے قابل قدر خدمات کو دیکھتے ہوئے آپ کے دستِ اقدس پر وفاداری کی بیعت کی، آپ ہمارے مرحوم سلطان قابوس کی ریڑھ کی ہڈی اور قابل اعتماد شخصیت تھے، گزشتہ برسوں کی حکومتی کارکردگی میں آپ کا بہت بڑا حصہ اور مؤثر کردار تھا۔ لوگوں نے مرحوم سلطان قابوس کی وفات کے بعد بھی ان کی یاد مناتے ہوئے ان سے پیار جاری رکھا ، اور آج ان کے انتخاب سے محبت کرتے ہیں -
ترقی اور کامرانیوں کا پہیہ آج بھی رواں دواں ہے، اور سلطان هيثم تعمیری، تہذیبی ،ثقافتی وترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
پاکستان عمان کے تعلقات صدیوں پرانے اور تاریخی ہیں، ہزاروں برس پرانی تہذیب موھنجوداڑو اور عمانی تہذیب قدرے مشترک ہے جو تعلقات کی تاریخی گہرائی کو ثابت کرتی ہیں، عمان میں مقیم پونے تین لاکھ پاکستانی بھی اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، عمان کی ترقی و خوشحالی میں پاکستانی بھائیوں کا روشن کردار ہے، ہر شعبے میں تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں، دفاعی لحاظ سے دنوں ممالک مضبوط رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، گوادر کی نسبت سے ہزاروں بلوچ عمانی شہریت کے حامل ہیں، اوورسیز پاکستانی ہر سال خطیر زرمبادلہ بھی بھیجتے ہیں، عمان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کی عوام سلطنت عمان کے حاکم اور ان کی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ پاک عمان دوستی زندہ باد
(جاری ہے)

تم جیو ہزاروں سال
ہر سال کے دن ہو ں ہزار
ہر سال کے دن ہو ں ہزار
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.